ہدایتکار امتیاز علی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے فلم کے تعلق سے کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔
EPAPER
Updated: May 29, 2026, 1:38 PM IST | Mumbai
ہدایتکار امتیاز علی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے فلم کے تعلق سے کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔
ہدایتکار امتیاز علی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے فلم کے تعلق سے کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ خاص طور پر انہوں نے فلم کے گانے `’’مسکارا‘‘ کی شوٹنگ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کی شوٹنگ پنجاب کے شہر مالیرکوٹلہ میں کی گئی، جو معروف شاعر اور نغمہ نگار ارشاد کامِل کا آبائی شہر ہے۔
امتیاز علی نے کہاکہ ’’مالیرکوٹلہ ایک نہایت خوبصورت لوکیشن ہے۔ اس سے ایک گہری جذباتی یاد بھی جڑی ہوئی ہے۔ یہ وہی شہر ہے جہاں سے ارشاد کامِل نے اپنے خوابوں کا آغاز کیا تھا۔‘‘امتیاز علی نے کہا’’میرے لیے یہ ایک منفرد تجربہ تھا کیونکہ میں پہلی بار ارشاد کامِل کے لکھے ہوئے گانے کی شوٹنگ ان کے آبائی شہر میں کر رہا تھا۔ اس بات نے مجھے اندر سے بہت جذباتی کر دیا۔ میں نے ارشاد کو اس وقت سے دیکھا ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جما رہے تھے۔ میری پہلی فلم اور ارشاد کی پہلی فلم تقریباً ایک ہی وقت میں ریلیز ہوئی تھی، اس لیے ہمارے سفر میں ہمیشہ ایک خاص ربط رہا ہے۔‘‘
ہدایتکار نے اس خاص لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا’’مالیرکوٹلہ میں شوٹنگ کے دوران میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ کبھی اس چھوٹے شہر کا ایک لڑکا روزگار اور شناخت کی تلاش میں ممبئی گیا تھا، اور آج اسی کے لکھے ہوئے گانے پر فلم بنانے کے لیے ممبئی سے تقریباً ۲۰۰؍ لوگ اس کے شہر پہنچے ہیں۔ یہ لمحہ واقعی مختلف، جذباتی اور ناقابلِ یقین تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کنگنا کی فلم ’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ کا طاقتور موشن پوسٹر جاری
امتیاز علی نے لوکیشن کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا’’جب میری ٹیم پہلی بار وہاں پہنچی تھی تو وہ جگہ اتنی شاندار نہیں لگ رہی تھی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ اس جگہ کا پورا منظر بدل گیا۔ شروع میں وہاں پھول اور ہریالی نہیں تھی، لیکن بعد میں موسم کے باعث وہاں کا منظر مکمل طور پر تبدیل ہو گیا اور لوکیشن اسکرین پر بہت خوبصورت نظر آنے لگی۔ کئی بار کسی جگہ کی اصل خوبصورتی وقت اور موسم کے ساتھ سامنے آتی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:بارش نے دوسرے کوالیفائر کو دھو دیا تو فائنل کے لیے کون کوالیفائی کرے گا؟
فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کی کہانی تقسیمِ ہند سے پہلے کے پنجاب پر مبنی ہے۔ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جس میں پرانے پنجاب کی ثقافت، جذبات اور اس دور کا ماحول دکھایا جائے گا۔ فلم میں پنجاب کی قدیم عمارتوں اور تاریخی کھنڈرات کو بھی خاص طور پر شامل کیا گیا ہے تاکہ ناظرین کو اس وقت کا حقیقی احساس مل سکے۔