کِم کاردشیان ایک نئے انداز میں نظر آئی ہیں۔ ان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس پر صارفین نے انہیں ٹرول کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 4:13 PM IST | New York
کِم کاردشیان ایک نئے انداز میں نظر آئی ہیں۔ ان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس پر صارفین نے انہیں ٹرول کر دیا ہے۔
کِم کاردشیان اکثر اپنے فیشن کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں اور بحث کا موضوع بن جاتی ہیں۔ ایک بار پھر وہ اپنے نئے لک کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ فیشن کی دنیا کی اس بڑی شخصیت نے حال ہی میں ایک ایسا منفرد انداز اپنایا جس نے آن لائن خوب گفتگو کو جنم دیا۔ اس بار وہ اپنے بڑے سیاہ سن گلاسیز کی وجہ سے ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم ایک بولڈ اینیمل پرنٹ ڈریس میں ہیں۔ یہ ڈریس کافی ڈھیلا ڈھالا ہے لیکن ان پر اچھا لگ رہا ہے۔ وہ ایک عمارت سے باہر نکلتی ہیں اور بڑے سیاہ چشمے پہن لیتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ سن گلاسیز اس لیے پہنے تاکہ پاپارازی کی کیمروں کی روشنی ان کی آنکھوں پر نہ پڑے تاہم انٹرنیٹ پر لوگوں نے اس چشمے کا موازنہ موٹر سائیکل کے ہیلمٹ کے ویزر سے لے کر سائنس فکشن فلموں کے چشموں تک کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:رچا چڈھا اور علی فضل ۲؍ جون کو نیوزی لینڈ کے پہلے انڈین فلم فیسٹیول کا آغاز کریں گے
صارفین کے کمنٹس
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا’’یہ تو میرے ہیلمٹ کے آگے لگا پلاسٹک ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا’’کیا یہ موٹر بائیک ہیلمٹ کا ویزر نہیں ہے؟‘‘ کچھ افراد نے اس لُک کو آئی ڈاکٹر کے ہاں استعمال ہونے والے آئی شیلڈ سے بھی تشبیہ دی۔ ایک اور صارف نے لکھا’’یہ دھوپ کا چشمہ نہیں، یہ تو ہیلمٹ ہے!‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایم ایس دھونی کا ہر آئی پی ایل سیزن کھیلنے کا سلسلہ ٹوٹ گیا
کِم کا کام
واضح رہے کہ کم ایک اداکارہ، امریکی میڈیا شخصیت، سوشلائٹ اور بزنس وومن ہیں۔ وہ آخری بار ۲۰۲۳ء میں فلم ’’پاو پیٹرول: دی مائٹی مووی‘‘ میں نظر آئیں۔ ۲۰۲۵ء میں وہ ٹی وی سیریز آلز فیئر کا حصہ بھی رہیں۔ کم کاردشیان اکثر اپنے منفرد فیشن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہیں۔