• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اعلیٰ ہندوستانی سی ای اوز ڈبلیو ای ایف میں ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

Updated: January 20, 2026, 6:07 PM IST | New York

کچھ اعلیٰ ہندوستانی سی ای اوز اُس ۱۴۶؍ عالمی کاروباری لیڈروں کے گروپ کا حصہ ہوں گے، جو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) داوس میں بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

WEF.Photo:INN
ڈبلیو ای ایف۔ تصویر:آئی این این

کچھ اعلیٰ ہندوستانی  سی ای اوز اُس  ۱۴۶؍ عالمی کاروباری لیڈروں کے گروپ کا حصہ ہوں گے، جو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) داوس میں بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔این ڈی ٹی وی پروفٹ کی رپورٹ کے مطابق، ان منتخب سی ای اوز میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندر شیکرن، وپرو کے سی ای او شرینی پالیہ، بھارتی  انٹرپرائزیز کے بانی سنیل بھارتی متل اور انفوسیس کے سی ای او سلیل پاریکھ  شامل ہیں۔
یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ہندوستان  اور امریکہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس سے مارکیٹ کے جذبات میں بہتری کی توقع ہے۔حالیہ واقعات سے اشارہ ملتا ہے کہ تجارتی معاہدے کی بات چیت کے سلسلے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نرمی آئی ہے اور تجارتی معاہدے پر جلد کوئی اعلان ہونے کی امید ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ کنیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، جرمنی کے چانسلر فریڈریک مرز اور یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لایین سمیت کئی بڑے رہنما ڈبلیو ای ایف میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سال کاروباری دنیا کی وسیع شمولیت کی توقع ہے، جس میں تقریباً۱۷۰۰؍  کاروباری لیڈروں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ ان میں این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوئنگ، مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلہ، اینتھروپک کے سی ای او داریو امودی، گوگل ڈیپ مائنڈ کے سی ای او ڈیمس ہسابیس، پلانٹیر کے سی ای او الیکس کارپ اور اوپن اے آئی کی چیف فنانشل آفیسر سارا فرائر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اگلی فلم شاہ رخ ہی کے ساتھ بناؤں گی: فرح خان

وزیر برائے نئی اور قابل تجدید توانائی پرلہاد جوشی نے داوس میں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے ہندوستان  کے صاف اور سبز توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے شمسی توانائی، ہوا سے توانائی، سبز ہائیڈروجن اور توانائی کے ذخیرہ کاری جیسے شعبوں میں تیزی سے کام کیا ہے اور بڑے پیمانے پر ان منصوبوں کو کامیابی سے نافذ کرنے کی صلاحیت دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ سیریز: ناگپور میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا معرکہ

داوس میں وزیر پرلہاد جوشی نے کنیڈاکی کمپنی لا کیائس کے چیئرمین اور سی ای او چارلس ایمونڈ اور سی او او سارا بشارڈ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں ہندوستان میں طویل مدتی موسمیاتی اور صاف توانائی سے متعلق سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے پر تفصیل سے بات ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK