Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹوٹنہم نے مانچسٹریونائٹیڈ کو ہراکر یوروپا لیگ خطاب جیت لیا

Updated: May 23, 2025, 1:19 PM IST | Agency | Spain

ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹرافی کی خشک سالی بالآخر ختم ہوگئی۔ انگلینڈ کے ٹاپ کلبوں میں سے ایک ہونے کے باوجود ٹوٹنہم نے ۱۷؍سال سے کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی۔

Tottenham Hotspur players can be seen celebrating with the trophy after defeating Man U in the Europa League final. Photo: INN
ٹوٹنہم ہاٹسپر کے کھلاڑی یوروپا لیگ فائنل میں ’مین یو‘کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹرافی کی خشک سالی بالآخر ختم ہوگئی۔ انگلینڈ کے ٹاپ کلبوں میں سے ایک ہونے کے باوجود ٹوٹنہم نے ۱۷؍سال سے کوئی ٹرافی نہیں جیتی تھی۔ لیکن ٹیم نے یوئیفا یوروپا لیگ کا فائنل جیت کر مداحوں اور شائقین کو خوش ہونے کا موقع فراہم کردیا۔ انہوں نے یوروپا لیگ کے فائنل میں اپنے ملک کے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفرسے شکست دے کر ۱۷؍سال بعد کوئی بڑا خطاب جیتا ہے۔ دونوں انگلش کلبوں کے درمیان فائنل میں واحد گول برینن جانسن نے کیا۔ ۴۲؍ویں منٹ میں ان کے گول نے ٹوٹنہم کی ٹرافی کی خشک سالی ختم کر دی۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر نے آخری بار ۲۰۰۸ءمیں ٹرافی جیتی تھی۔ کلب نے ۱۹۸۴ء کے بعد پہلی بار یورپی ٹرافی جیتی ہے۔ واضح رہے کہ یوروپا لیگ چمپئن لیگ کے بعد یوروپ کا دوسرا بڑا کلب ٹورنامنٹ ہے۔ 
برینن جانسن کا گول فیصلہ کن رہا
 میچ کا واحد گول پہلے ہاف کے ۴۲؍ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب برینن جانسن کا شاٹ مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی لیوک نے غلطی سے اپنے ہی گول میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ٹوٹنہم نے مضبوط دفاع کے ساتھ برتری برقرار رکھی اور میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ٹوٹنہم نے ۲۰۲۵ء چمپئن لیگ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
یونائیٹڈ دباؤ ڈالنے کے باوجود گول نہ کرسکی
 مانچسٹر یونائیٹڈ نے اس فائنل میں مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ میچ میں ۷۴؍ فیصد وقت گیند یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کے پاس تھی۔ ٹیم نے ۱۶؍ بار مخالف ٹیم کےگول پوسٹ پر حملہ کیا جبکہ ہاٹسپرکہ گول کیپر نے کئی بار شاندار دفاع کرتے ہوئے گول ہونے نہیں دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK