• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکتوبر میں تجارتی برآمدات میں۸ء۱۱؍ فیصد کی کمی، تجارتی خسارہ۶۸ء۴۱؍ ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Updated: November 17, 2025, 9:02 PM IST | New Delhi

امریکہ کو برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں تیزی کے باعث اکتوبر میں ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر۶۸ء۴۱؍ ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ستمبر میں یہ خسارہ ۱۵ء۳۲؍ ارب ڈالر تھا، جو۱۳؍ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

Export Poor Performance.Photo:INN
برآمدات میں گراوٹ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ کو برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں تیزی کے باعث اکتوبر میں ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر۶۸ء۴۱؍  ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ستمبر میں یہ خسارہ ۱۵ء۳۲؍ ارب ڈالر تھا، جو۱۳؍ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔
وزارتِ تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں تجارتی سامان کی برآمدات ۸ء۱۱؍ فیصد کمی کے ساتھ ۳۸ء۳۴؍ ارب ڈالر رہیں  جبکہ درآمدات۶۳ء۱۶؍ فیصد اضافے سے۰۶ء۷۶؍ ارب ڈالرس تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ سال یہی اعداد بالترتیب۹۸ء۳۸؍ ارب اور۲۱ء۶۵؍ ارب ڈالر تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی درآمد اکتوبر میں بڑھ کر۷ء۱۴؍ ارب ڈالر ہو گئی، جو ستمبر میں۶ء۹؍ ارب ڈالر تھی۔
امریکہ کو برآمدات سالانہ بنیاد پر۹؍فیصد کم ہو کر ۳۱ء۶؍ارب ڈالر رہ گئیں۔ البتہ ماہانہ بنیاد پر اکتوبر میں معمولی بہتری آئی ہے  جبکہ ستمبر میں یہ برآمدات ۴۷ء۵؍ ارب ڈالر تک گر گئی تھیں۔ امریکہ کی جانب سے اگست میں ہندوستانی مصنوعات پر ۲۵؍فیصد اور ماہ کے آخر میں اسے بڑھا کر ۵۰؍ فیصد ٹیکس لگا دیا گیا تھا جس سے ٹیکسٹائل، جھینگا اور رتن و زیورات کی برآمدات شدید متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھئے:آسٹریلیا اوپن میں ساتوِک اور چراغ اس سیزن کا پہلا خطاب جیتنے کے لیے پُرعزم

کامرس سکریٹری راجیش اگروال کے مطابق موجودہ مالی سال میں پہلی مرتبہ اکتوبر میں برآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی، جس کی بڑی وجہ امریکہ کو برآمدات میں گراوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود گزشتہ ۷؍ ماہ میں مجموعی برآمدات میں۸۴ء۴؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا اکتوبر ۲۰۲۵ء کے دوران مجموعی تجارتی برآمدات۲۵ء۲۵۴؍ ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے۶۶ء۲۵۲؍ ارب ڈالر سے۶۳ء۰؍فیصد زیادہ ہیں۔ اسی مدت میں اشیاء و خدمات کی کل برآمدات۸۰ء۴۹۱؍ ارب ڈالرس رہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے۸۴ء۴؍  فیصد زیادہ ہیں۔غیرپیٹرولیم برآمدات۹۲ء۳؍فیصد  بڑھ کر۹۰ء۲۱۹؍  ارب ڈالرس ہو گئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:تھائی لینڈ: کیا مس اسرائیل اور مس فلسطین کے مابین حقیقتاً تنازع ہوا؟

اِس دوران جن اشیاء کی برآمدات میں سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اُن میں الیکٹرانک سامان میں ۰۵ء۱۹؍ فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات ۰۴ء۸؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گوشت، ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات۸۷ء۳۰؍ فیصد بڑھ کر ۵۸ء۰؍ ارب ڈالرس ہوگئیں۔ اسی طرح بحری مصنوعات میں۰۸ء۱۱؍ فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات ۹۰ء۰؍ ارب ڈالر رہیں۔ کاجو کی برآمدات میں غیرمعمولی۸۵ء۱۲۶؍  فیصد اضافہ ہوا اور یہ۶؍ کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ کافی کی برآمدات  ۹۱ء۱۰؍ فیصد بڑھ کر ۱۳؍ کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK