ودیوت جاموال کی پہلی انٹرنیشنل فلم’’ اسٹریٹ فائٹر‘‘کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم کے میکرز نے امریکہ کے لاس اینجلس میں سنیماکون کے دوران اس کا ٹریلر جاری کیا۔ ٹریلر کے سامنے آتے ہی اس کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 5:10 PM IST | Mumbai
ودیوت جاموال کی پہلی انٹرنیشنل فلم’’ اسٹریٹ فائٹر‘‘کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم کے میکرز نے امریکہ کے لاس اینجلس میں سنیماکون کے دوران اس کا ٹریلر جاری کیا۔ ٹریلر کے سامنے آتے ہی اس کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔
ودیوت جاموال کی پہلی انٹرنیشنل فلم’’ اسٹریٹ فائٹر‘‘کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز ہو گیا ہے۔ فلم کے میکرز نے امریکہ کے لاس اینجلس میں سنیماکون کے دوران اس کا ٹریلر جاری کیا۔ ٹریلر کے سامنے آتے ہی اس کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ ٹریلر میں ودیوت جاموال کو دیکھ کر ایک لمحے کے لیے پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریلر میں نوآ سینٹینیو، اینڈریو کوجی اور کوڈی روڈز کے کرداروں کے درمیان زبردست فائٹ سینز دکھائے گئے ہیں۔
ٹریلر میں کیا ہے
۲؍ منٹ ۵۳؍ سیکنڈ کے اس ٹریلر میں دو بچھڑے ہوئے اسٹریٹ فائٹرز، ریو (اینڈریو کوجی) اور کین ماسٹرز (نوآ سینٹینیو) کے درمیان زبردست لڑائی دکھائی گئی ہے۔ ٹریلر میں مرکزی اداکاروں کے درمیان ہائی اوکٹین فائٹس، مکے بازی کی شدید ٹکر، قسمت اور غصہ نمایاں نظر آتا ہے۔ ۱۹۹۳ء میں پیش آنے والے اس بیٹل رائل گیم میں ایک خطرناک سازش چھپی ہوئی ہے، جو انہیں ایک دوسرے اور اپنے ماضی کے بھوتوں کا سامنا کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ ان کے لیے گویا ’’گیم اوور‘‘ جیسی صورتحال ہے۔’’ اسٹریٹ فائٹر‘‘، ’’ہاڈوکن‘‘، ’’راؤنڈ ہاؤس کک ‘‘اور دیگر کرداروں کے ساتھ، آرکیڈ کی اس جنگ کو بڑے پردے پر لانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ کا ۱۲؍ دن میں ۶۲۹؍ ملین ڈالر کا بزنس
ودیوت جاموال کا ہالی ووڈ آغاز
’’اسٹریٹ فائٹر‘‘کے ذریعے ودیوت جاموال ہالی ووڈ میں آغاز کر رہے ہیں۔ وہ فلم میں دھلسِم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا بالڈ لک اور جسم پر بنے ٹیٹوز ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بنا رہے ہیں۔ ٹریلر لانچ کے دوران ودیوت جاموال نے فلم کی شوٹنگ سے جڑا ایک واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان کی والدہ کو ہمیشہ فکر رہتی تھی کہ کہیں انہیں چوٹ نہ لگ جائے، اور وہ ان کا انتظار کرتی رہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے ایران جنگ کو ’’چھوٹا سا رخ بدلنا‘‘ قرار دیا، جلد خاتمے کا دعویٰ
۱۶؍اکتوبر کو فلم ریلیز ہوگی
کیتاؤ ساکورائی کی ہدایت کاری میں بننے والی’’ اسٹریٹ فائٹر‘‘ میں کیلینا لیانگ، رومن رینز، ڈیوڈ ڈسٹملچین، کوڈی روڈز، اینڈریو شولز، ایرک آندرے، اورول پیک، اولیور رِچٹرز سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔’’ایکوا مین‘‘ کے اسٹار جیسن موموا اس فلم میں بلانکا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایکشن فلم ۱۶؍ اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ پیراماؤنٹ اسٹوڈیوز انڈیا اس فلم کو ہندوستان میں ریلیز کرے گا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ’’اسٹریٹ فائٹر‘‘، کیپکام کی ویڈیو گیم سیریز پر مبنی تیسری فلم ہے۔ فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا میں کی گئی ہے۔