• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹرمپ کا مادورو سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ، وینزویلا پر دباؤ میں اضافہ

Updated: December 23, 2025, 4:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر اقتدار چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کیلئے بہتر ہوگا۔ واشنگٹن نے کاراکاس کے خلاف پابندیوں، فوجی دباؤ اور تیل کی ناکابندی سمیت اقدامات میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔

Trump and Nicolas Maduro. Photo: INN
ٹرمپ اور نکولس مادورو۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کیلئے اقتدار چھوڑ دینا ’’دانشمندی‘‘ ہوگی کیونکہ واشنگٹن کاراکاس پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ حالیہ ہفتوں میں ضبط کیا گیا وینزویلا کا تیل اپنے پاس رکھ سکتا ہے، اسے فروخت کر سکتا ہے، یا ممکنہ طور پر اسے امریکی اسٹریٹجک ذخائر کو بھرنے کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی مہم کا مقصد مادورو کو اقتدار سے ہٹانا ہے، تو ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا:’’ٹھیک ہے، میرا خیال ہے کہ شاید ایسا ہی ہو، یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے۔ میرے خیال میں اس کیلئے یہی سمجھداری ہوگی کہ وہ ایسا کرے۔ لیکن پھر بھی، ہم دیکھیں گے۔ ‘‘انہوں نے کہا:’’اگر وہ کچھ کرنا چاہتا ہے، اگر وہ سخت رویہ اختیار کرتا ہے، تو یہ آخری بار ہوگا کہ وہ کبھی سخت رویہ اختیار کر سکے گا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی جین زی صارفین کو ہدف بنانے کیلئے ڈجیٹل پروپیگنڈے میں ۶؍ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

ٹرمپ نے مادورو کو ’امریکہ کا کوئی دوست نہیں ‘قرار دیا اور اس کی حکومت پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، جن کی کاراکاس بارہا تردید کرتا آیا ہے۔ واشنگٹن کی دباؤ کی مہم میں خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافہ اور کیریبین سمندر اور بحرالکاہل میں، وینزویلا کے قریب، منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث سمجھے جانے والے جہازوں پر دو درجن سے زائد حملے شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں کم از کم۱۰۰؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے ان تیل بردار جہازوں پر بھی’’ناکابندی‘‘کا اعلان کیا ہے جو پابندیوں کے تحت وینزویلا میں داخل ہو رہے ہیں یا وہاں سے نکل رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK