Inquilab Logo Happiest Places to Work

سویڈن سے شکست کے بعد تیونس کے ہیڈ کوچ کو برطرف کردیا گیا

Updated: June 17, 2026, 11:56 AM IST | Agency | New York

تیونس کی قومی فٹ بال ٹیم نے ہیڈ کوچ سبری لاموشی کو عالمی کپ میں صرف ایک میچ میں شکست کے بعد ہی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

Tunisia Head Coach Sabri Lamouchi.Photo:INN
تیونس کے ہیڈ کوچ سبری لاموشی - تصویر:آئی این این
 ایک طرف فیفا عالمی کپ کا نشہ شائقین پر سر چڑھ کر بول رہا ہے اور دوسری طرف ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ تیونس کی قومی فٹ بال ٹیم نے ہیڈ کوچ سبری لاموشی کو عالمی کپ میں صرف ایک میچ میں شکست کے بعد ہی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ فٹ بال کی تاریخ میں کسی کوچ کو اتنی جلدی ہٹائے جانے کا یہ ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔ فٹ بال عالمی کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سویڈن کے خلاف۱-۵؍ کی شرمناک شکست کے بعد بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق وہ ٹورنامنٹ کے اگلے گروپ میچ میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔
 
 
رواں سال جنوری میں تیونس فٹ بال فیڈریشن (ایف ٹی ایف) نے فرانس کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی سبری لاموشی کو جولائی ۲۰۲۸ء  تک کے طویل معاہدہ پر ٹیم کی ذمہ داری سونپی تھی۔ ٹیم نے چند ہفتہ قبل ٹورنٹو میں اپنا پہلا تربیتی کیمپ بھی لگایا تھا۔ تاہم عالمی کپ کے پہلے ہی مقابلے میں سویڈن نے تیونس کو بری طرح شکست  دی۔ اس شرمناک شکست کے بعد لاموشی نے خود کہا تھا کہ ’’یہ ایک نہایت مشکل اور تکلیف دہ شکست ہے۔ عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے سامنے اس قدر بڑی غلطیاں کرنا ناقابل معافی ہے۔‘‘بہرحال، سویڈن کے ہاتھوں اس شکست کے بعد تیونس کے فٹ بال شائقین بھی سوشل میڈیا پر شدید ناراض نظر آ رہے ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ دفاعی کھیل کے لیے مشہور ٹیم گزشتہ۲؍ میچوںمیں ۱۰؍گول کھا چکی ہے۔ اس کے علاوہ لاموشی پر پہلے ہی کلب افریقن کے اسٹار کھلاڑی غیث زالونی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے معاملہ میں جانبداری کے الزامات لگ رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK