• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترکی کی آسٹریا پر فتح، یورو ۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: July 05, 2024, 12:00 PM IST | Berlin

آسٹریا ٹورنامنٹ سے باہر۔ ترکی نے ۱۔۲؍سے کامیابی حاصل کی اور دونوں گول ڈیمیرل نے کئے ۔

2 goalscorer Demeril (jersey number 3) with partner. Photo: INN
۲؍گول کرنے والے ڈیمیرل (۳؍نمبر کی جرسی) ساتھی کے ساتھ ۔ تصویر: آئی این این

ڈیمیرل کے ۲؍ گول کی بدولت ترکی نے منگل کی دیر رات آسٹریا کو ۱۔۲؍گول سے شکست دے کر یورپی فٹبال  چمپئن  شپ (یورو۲۰۲۴ء) کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ترکی کی جانب سے دونوں گول میرح ڈیمیرل نے کئے جس میں میچ کے آغاز یعنی ۵۷؍ سیکنڈ میں کیا گیا گول بھی شامل ہے۔ گول کیپر میرٹ گنوک نے دوسرے ہاف میں انجری ٹائم میں شاندار دفاع کرتے ترکی کی جیت کویقینی بنایا اورٹیم نے آسٹریا کو۱۔۲؍ سے شکست دی۔
 ترکی کے لئے  میچ کا آغاز ڈرامائی انداز میں ہوا جس میں ڈیمیرل نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں صرف۵۷؍ سیکنڈس میں سب سے تیز گول کیا۔ اس کے بعد آسٹریا نے ترکی کے کئی جوابی حملے کئے لیکن وہ ترک دفاعی لائن کے سامنے ناکام رہے۔ ترکی کی جانب سے میرح ڈیمیرل نے کھیل کے۵۷؍ ویں سیکنڈ اور ۵۹؍ ویں منٹ میں گول کیا۔ آسٹریا کی جانب سے مائیکل گریگورچ نے کھیل کے۶۶؍ویں منٹ میں گول کیا۔ ترکی کا مقابلہ اب ہفتے کو کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ سے ہوگا۔اس میچ میں ترکی کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر صلہ رحمی کا مظاہرہ نہیں کیا اور مسلسل حملے کرتے رہے۔

اس کا نمونہ انہوں نے آغاز کے ۵۷؍ ویں سیکنڈ میں بھی ہی دکھادیا تھا۔ اس جارحانہ کھیل کی وجہ سے آسٹریا کی فٹبال ٹیم بیک فُٹ پر آگئی ہے اوراس کے فارورڈ کھلاڑی بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ ترکی ٹیم میں غضب کی جوش تھا اور یہ جوش اس نے آخرتک برقرار رکھا۔ خیال رہےکہ اس ٹورنامنٹ میں لیگ راؤنڈ میں ترکی نے قابل ستائش کارکردگی پیش کی تھی۔ اس نے لیگ راؤنڈ میں صرف ایک میچ گنوا یا تھا اور وہ پرتگال کے خلاف تھا۔ بقیہ دونوں میچ میں اس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ان دو مقابلوں میں  ترکی کی فٹبال ٹیم نے جارجیا اور چیک جمہوریہ کو مات دی تھی۔ 
 میچ کے ڈیمیرل نے کہاکہ کوارٹر فائنل میں پہنچ بہت خوشی ہورہی ہے۔ میں امید کررہا ہوں کہ اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دوں۔ آسٹریا نے ہمارے خلاف اچھا مقابلہ کیا لیکن ہم نے بھی طے کرلیا تھاکہ ہم میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہوں گے۔ اس کیلئے پوری نے ایک یونٹ کے طورپر مقابلہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK