Inquilab Logo Happiest Places to Work

امارات نے پہلی بار بنگلہ دیش کو ٹی۲۰؍ میں شکست دی

Updated: May 21, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Sharjah

یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف ۲۰۶؍ رن کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

متحدہ عرب امارات نے ایک یادگار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلی بار بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ میں۲؍ وکٹ  سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔یو اے ای نے بنگلہ دیش کیخلاف۲۰۶؍رن  کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، یہ یو اے ای کی بنگلہ دیش کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔کپتان محمد وسیم نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے صرف۴۲؍ گیندوں پر۸۲؍ رن بنائے، جس میں۹؍ چوکے اور۵؍ چھکے شامل تھے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا، رشاد حسین اور شریف الاسلام نے ۲۔۲، تنویر اسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۰۵؍ رن بنائے تھے۔ تنزید حسین نے۳۳؍ گیندوں پر۵۹؍ رن کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ توحید ہردوئے نے۴۵؍ رن بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے محمد جواداللہ نے ۳؍ اور صغیر خان نے۲؍ وکٹ لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK