بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی مشترکہ فلم’’ `کنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلم کی ریلیز ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر متوقع ہے۔
EPAPER
Updated: May 21, 2025, 7:03 PM IST | Mumbai
بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی مشترکہ فلم’’ `کنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلم کی ریلیز ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر متوقع ہے۔
بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی مشترکہ فلم’’ `کنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں ، جو اس سے قبل `’’پٹھان‘‘ جیسی کامیاب فلم بنا چکے ہیں۔ سہانا خان اور ابھے ورما نے ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے جبکہ شاہ رخ خان جلد ہی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔ فلم میں شاہ رخ خان ایک خطرناک قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے جو جرائم کی دنیا میں بہت مشہور ہے۔ سہانا خان ان کی شاگرد کے طور پر خطرناک مشنز کی تربیت حاصل کرتی دکھائی دیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: سہانا خان اور ابھے ورمانے ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی
فلم کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، انیل کپور، جیکی شروف، ارشد وارثی، جئے دیپ اہلاوت اور ابھے ورما شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی سہانا خان کی ماں کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ دیپکا پڈوکون کا کردار بھی اہم ہوگا۔ فلم کی ریلیز ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر متوقع ہے، جو ایک قومی تعطیل ہے اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی کیلئے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ فلم ’’کنگ‘‘ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند کی مارفلکس پکچرز کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ، خاص طور پر اس لئے کہ یہ پہلی بار ہے جب شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔