Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ : یووینٹس، یونائٹیڈ، بارسلونا اور چیلسی کی فتح

Updated: November 26, 2020, 10:13 AM IST | Agency | Turin

یووینٹس نے فرینک ویروس کو شکست دی۔ یونائٹیڈ نے استنبول کے فٹبال کلب کو مات دی۔ بارسلونا نے ڈائنا کیف کو ہراد یا۔ چیلسی نے رینیس پر فتح پائی

Cristiano Ronaldo .Picture :INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

 تورین  (ایجنسی): یوئیفا چمپئن لیگ کے لیگ راؤنڈ کے میچ میں یووینٹس فٹبال کلب نے الوارو موراتا کے آخری وقت میں کئے جانے والے گول کی بدولت کامیابی حاصل کرلی اور لیگ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اس میچ میں یووینٹس فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک گول کیااور ٹیم کی فتح میں اہم رول ادا کیا۔ یووینٹس نے یہ میچ فرینک ویروس سے ایک۔۲؍ سے جیت لیا۔ 
 چمپئن لیگ کے گروپ جی کے میچ میں یووینٹس فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے گھریلو میدان پر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا لیکن پہلا گول حریف ٹیم فرینک ویروس کی جانب سے ہوا۔ ۱۹؍ویں منٹ میں میرتو اوزونی نے ٹیم کا پہلا گول کرکے  اسے صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ ان کی مدد ٹوک میک چوئی نے کی۔ ۳۵؍ویں منٹ میں اسٹا رکھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے برابری کا گول کیا اور یووینٹس کو راحت پہنچا ئی۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد جوآن کواڈراڈو نے کی۔ خیال رہے کہ یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں وہ پرتگال کی جانب سے ناکام رہے تھے لیکن اپنے فٹبال کلب یووینٹس کی جانب سے وہ مسلسل گول کررہے ہیں۔ دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں یووینٹس کی جانب سے اسپینش کھلاڑی الوارو موراتا نے برتری کا گول کیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ایک بار پھر جوآن کواڈراڈو نے کی۔ چمپئن لیگ کے لیگ راؤنڈ کا میچ ایک۔۲؍ کے اسکور پر ختم ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK