بارسیلونا میں ۵۰۰؍ افراد نے ریلی نکال کر گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی رہائی کامطالبہ کیا، مظاہرین نے غزہ کی ناکہ بندی کی مذمت کی، اور اسپینی حکومت و یورپی حکام سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 6:05 PM IST | Barcelona
بارسیلونا میں ۵۰۰؍ افراد نے ریلی نکال کر گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنان کی رہائی کامطالبہ کیا، مظاہرین نے غزہ کی ناکہ بندی کی مذمت کی، اور اسپینی حکومت و یورپی حکام سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔
ہسپانیہ کے شہر بارسلونا کے مرکزی علاقے میں تقریباً۵۰۰؍ افراد نے فلسطینی پرچم اور بینرز لہراتے ہوئے کارکن سیف ابوکیشک اور تھیاگو ایویلا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ یہ دونوں کارکن۲؍ مئی ۲۰۲۶ء کو گلوبل صمودمود فلوٹیلا پر حملے کے بعد حراست میں لیے گئے تھے۔ مختلف سماجی گروپوں کی جانب سے منظم کی گئی یہ ریلی یورپی کمیشن کے دفتر سے شروع ہو کر ہسپانوی حکومت کے وفد تک پہنچی، جہاں مظاہرین نے غزہ کی ناکہ بندی کی مذمت کی اور ہسپانوی و یورپی حکام سے مداخلت کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کو استنبول اور کریت بھیجا، ۳۱؍ کارکنان زخمی
بعد ازاں ریلی کے دوران، ابوکیشک کی اہلیہ نے صورتِ حال کو ’’انتہائی مشکل لمحہ‘‘ قرار دیا اور بتایا کہ ان کے بچے ابھی تک واقعے سے بے خبر ہیں۔ انہوں نے اسرائیل میں حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کے ساتھ یکجہتی"کا اظہار بھی کیا اور عوام سے تحریک جاری رکھنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے۲۹؍ اپریل کی دیر شب بین الاقوامی پانی میں، کریت کے ساحل کے قریب، جو غزہ سے تقریباً ۶۰۰؍ بحری میل دور اور یونانی علاقائی بحری حدود سے بالکل باہر ہے، کشتیوں کو روک لیا تھا، تاہم اسرائیلی افواج کے حملے کے بعد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا اور آپریشن کے دوران کشتیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ اس امدادی بحری قافلے کو روکنے کے دوران کم ازکم ۳۱؍ کارکن زخمی ہوئے، زخمیوں میں متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکن شامل ہیں، ترک شہری اور مختلف قومیتوں کے دیگر کارکن، جو اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی پانیوں میں ضبط کیے گئے عالمی صمود فلوٹیلا (Global Sumud) انسانی ہمدردی امدادی کشتی پر سوار تھے،استنبول روانہ کردئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، فلسطینی نژاد اسپینی شہری سیف ابوکشک اور برازیل کے شہری تھیاگو ایویلا کی حراست کے خلاف مزاحمت کرنے والے شرکا پر اسرائیلی فوجیوں نے طاقت کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ پر تاریخی ذمہ داری کا دباؤ: فلسطین پر نئی قانونی پٹیشن
منتظمین نے بتایا کہ فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانی میں روکا گیا تھا، اور انہوں نے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔