Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمرہ مہنگا ہوگیا،ویزا کی فیس میں اضافہ

Updated: August 06, 2026, 10:33 AM IST | Jeddah

سعود ی عرب نےہندوستان، پاکستان، مصر اور بنگلہ دیش سے عمرہ پر آنے والوں کے لئےنئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔

The new policy regarding Umrah will come into effect from 1st Rabi-ul-Awwal. Photo: INN
عمرہ سے متعلقنئی پالیسی یکم ربیع الاول سے باقاعدہ نافذ العمل ہوگی۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب نے ہندوستان، پاکستان، مصر اور بنگلہ دیش سے آنے والے عمرہ کرنے والوں کے لئے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے سبب عمرہ کرنا مزید مہنگا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے ہندوستان، پاکستان، مصر اور بنگلہ دیش سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے ’نسک فوڈ واؤچر‘ لازمی قرار دینے کا اعلان کیا ہے جس کی رقم عمرہ ویزا کی مجموعی فیس میں ہی شامل کی جائے گی۔ یہ نئی پالیسی یکم ربیع الاول سے باقاعدہ نافذ العمل ہوگی، نئے نظام کے تحت سبھی عمرہ کرنے والوں کے لئے روزانہ تقریباً ۲۰؍سعودی ریال کھانے کی مد میں ادا کرنا لازم ہوگا جو ویزا پروسیسنگ کے وقت خود بخود شامل کر دیئے جائیں گے۔ لازمی واؤچر شامل ہونے کی وجہ سے عمرہ پیکیج کی مجموعی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ہندوستان سمیت تمام ممالک کے ٹریول ایجنٹس نے اس اضافی خرچ کے پیش نظر اپنے عمرہ پیکیج کی قیمتوں پر نظرثانی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: منظم گروہوں نے طلبہ کے احتجاج کو پرتشدد مظاہرے میں بدل دیا: شیخ حسینہ

سعودی حکام نے عمرہ انتظامات کو جدید اور آسان بنانے کے لئے ہوٹل کی بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولتوں کو نسک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑ دیا ہے جس کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً ۱۰؍ہزار رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ہر زائر کو اس کے ویزے کے ساتھ ایک خصوصی کوڈ فراہم کیا جائے گا جسے دکھا کر وہ ان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس سے اپنے طے شدہ معیار کے مطابق کھانا حاصل کرسکیں گے۔ 

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عمرہ کرنے والوں کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے کی فراہمی یقینی بنانا، سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری کیٹرنگ سروسیز کا خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK