• Sat, 07 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکست کے بعد ٹرمپ کو استعفوں کا سامنا، ہرمیت ڈھلون مستعفی

Updated: November 07, 2026, 11:33 AM IST | Agency | Washington

معاون اٹارنی جنرل اور ٹرمپ کی انتہائی قریبی افسر تھیں، دعویٰ کیا کہ انہوں نے انتخاب سے قبل ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

US Assistant Attorney General Harmeet Dhillon spoke to the media following her resignation. Photo: INN
امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت ڈھلون نے استعفے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ تصویر: آئی این این

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شرمناک شکست کے بعد صدر ٹرمپ کے انتظامیہ میں ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہندوستانی نژاد امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت کور ڈھلون نے امریکی محکمہ انصاف کے شہری حقوق ڈویژن کے سربراہ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہرمیت امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے والی پہلی سینئر افسر ہیں۔ اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانش نے ہرمیت ڈھلون کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ یروشلم :عیسائیوں کی آبادی سو سال میں۲۵؍فیصد سے گھٹ کرایک اعشاریہ۵۶؍ فیصد

ہرمیت کور نے اپریل۲۰۲۵ء میں یہ عہدہ سنبھالا تھا اور تقریباً ۱۸؍ماہ تک اس ذمہ داری کو نبھایا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ انہوں نے انتخابی نتائج آنے سے پہلے ہی کر لیا تھالیکن وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوسی وائلز نے ان سے وسط مدتی انتخابات تک عہدے پر برقرار رہنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ چنڈی گڑھ کے ایک پنجابی سکھ خاندان میں پیدا ہونے والی ہرمیت ڈھلون کا خاندان امریکہ میں آباد ہے۔ صدر ٹرمپ کی قریبی معاون ہرمیت نے محکمہ انصاف میں تقرری سے پہلے سان فرانسسکو میں کئی سال تک اپنی قانونی فرم چلائی۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK