Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈر۔۱۹؍باکسنگ: نِشا، مسکان اور راہل نےگولڈ میڈل جیتے

Updated: August 11, 2025, 1:41 PM IST | Agency | Bangkok

ہندوستان نے ایشین انڈر۔۱۹؍مکے بازی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۳؍طلائی،۷؍نقرئی اور۴؍کانسے کےتمغے حاصل کئے۔

Indian boxers put up a brilliant performance at the Boxing Championship held in Bangkok. Photo: INN
ہندوستانی مکے بازوں نے بنکاک میں منعقدہ باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی نوجوان خواتین مکے بازوں نے براعظمی باکسنگ میں اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نِشا (۵۴؍کلوگرام) اور مسکان (۵۷؍کلوگرام) نے اتوار کو بنکاک، تھائی لینڈ میں انڈر۱۹؍ ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتاجبکہ ۵؍ دیگر نے چاندی کے تمغے جیتے۔ مردوں کے فائنل میں راہل کنڈو (۷۵؍کلوگرام) نے ازبیکستان کے تجربہ کار محمدجون یاکوپبوک پر اسپلٹ ڈیسیژن سے جیت حاصل کرکے ایک اور طلائی تمغہ جیت لیا جس سے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد ۱۴؍ہوگئی، جس میں ۳؍ گولڈ، ۷؍ سلور اور ۴؍ برونز کے میڈلس شامل ہیں۔
 مزید برآں انڈر ۔۱۹؍ ایونٹ میں حصہ لینے والی ۱۰؍خواتین باکسروں میں سے ۹؍ تمغوں کے ساتھ واپس آئیں گی  جن میں ۲؍طلائی، ۵؍ چاندی اور ۲؍ کانسے کے تمغے شامل ہیں  جو قزخستان، ازبکستان اور چین جیسے ممالک کے ساتھ ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
 انڈر۔۱۹؍ اور انڈر ۔۲۲؍ایشین باکسنگ چمپئن شپ، جو ایک ساتھ منعقد ہو رہی ہیں، ہندوستان کے ابھرتے ہوئے ستاروں کو ایشیا کے کچھ مشکل ترین حریفوں کے خلاف اپنی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔ ہندوستان نے ۴۰؍باکسروں کا ایک مضبوط دستہ میدان میں اتارا تھا۔ ہر عمر کے گروپ میں ۲۰؍ جس میں ثابت شدہ چمپئن اورگھریلو سرکٹ میں متاثر کرنے والے ممکنہ صلاحیتوں کا ایک بہترین امتزاج ہے۔
 نِشا نے دن کے دوسرے مقابلے میں ہندوستان کیلئے  طلائی تمغہ کا کھاتہ کھولا جب انہوں نے چین کی سروئی یانگ کے خلاف تیسرے اور آخری راؤنڈ میں اپنا دبدبہ بناتے ہوئےچار ایک  سے جیت درج کی۔ اس کے بعد مسکان نے ہندوستان کیلئے لگاتار ۲؍ تمغے اپنے نام کئے۔ انہوں جارحانہ انداز اختیار کیا اوراگلے راؤنڈ میں قزاخستان کی ایازان ایرمیک کو ۲۔۳؍سے ہرا کر اسپلٹ ڈسیژن حاصل کیا۔
 مردوں کے مقابلے میں راہل نے ۷۵؍ کلو گرام زمرے میں ازبکستان کے محمدجون کے خلاف چار ایک سے جیت حاصل کرتے ہوئے اپنا اعتماد برقرار رکھا اور ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔
 ہندوستان نے  انڈر۔۲۲؍زمرے میں بھی ۱۳؍تمغے پکے کرلئے ہیں، جن میں پیر کو  ۵؍ باکسر طلائی تمغے کیلئے مقابلہ کریں گے۔
 زیادہ وزن کے زمرے میں، آرتی کماری (۷۵؍کلوگرام) چین کی ٹونگ ٹونگ گو سے ہار گئیں جبکہ کریتیکا واسن (۸۰؍کلوگرام) فائنل راؤنڈ کی کوشش قزاخستان کے کورالے یگن بائیکازی کے خلاف ۲۔۳؍سے شکست سے بچنے کیلئے کافی نہیں تھی۔ پارچی ٹوکس (۸۰؍ کلوگرام) ازبکستان کی سوبیراخون شاخوبیدینووا کے خلاف اسی فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 مردوں کے زمرے میں موسم سہاگ  ۶۵؍ کلوگرام کے فائنل میں ازبکستان کے جاخونگیر زیندینوف سے ہارگئے، جبکہ ہیمنت سانگوان  کو قزاخستان کے رسول اسانخانوف  کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں خواتین کے ۵۱؍ کلوگرام زمبرے میں یاشیکا ، آکانشا پھلسوال (خواتین کے ۷۰؍کلوگرام)، شیوم (مردوں کے ۵۵؍کلوگرام) اور گورو (مردوں کے ۸۵؍کلوگرام) نے شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کے تمغے جیتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK