Inquilab Logo Happiest Places to Work

انتی ہڈا، تنوی شرما تائیپے اوپن کے سیمی فائنل میں

Updated: July 31, 2026, 9:05 PM IST | New Delhi

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی انتی ہڈا اور تنوی شرما نے جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت درج کر کے تائیپے اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Tanvi Sharma.Photo:X
تنوی شرما۔ تصویر:ایکس

ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی انتی ہڈا اور تنوی شرما نے جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلوں میں جیت درج کر کے تائیپے اوپن ۲۰۲۶ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے مقابلے میں تیسری سیڈ یافتہ انتی ہڈا نے آٹھویں سیڈ دیویکا سہاگ کے خلاف آل انڈین کوارٹر فائنل میں جیت حاصل کی۔ انہوں نے تائیپے ایرینا میں  ۴۲؍منٹ تک چلے مقابلے میں سہاگ کو ۲۱۔۲۳، ۱۸۔۲۱؍ سے ہرایا۔’


تنوی شرما نے بھی سخت مشقت کے بعد انتی کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنائی۔ میچ کے درمیان میں لڑکھڑانے کے باوجود، انہوں نے تھائی لینڈ کی چوتھی سیڈ حاصل سپنیدا کاٹیٹھونگ کو ۵۴؍ منٹ تک چلے مقابلے میں۱۵۔۲۱، ۲۱۔۱۸، ۱۴۔۲۱؍ سے ہرایا۔بیڈمنٹن رینکنگ میں ۲۸؍ویں نمبر پر موجود انتی کے لیے یہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ۲۰۲۶ء میں پہلا سیمی فائنل ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیزن میں اپنے پچھلے تمام ورلڈ ٹور میچوں میں یہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی شروعاتی دور سے آگے نہیں بڑھ پائی تھیں۔ وہیں، دنیا کی ۳۴؍ویں نمبر کی کھلاڑی تنوی شرما اس سال اپنے دوسرے بی ڈبلیو ایف سپر۳۰۰؍ سیمی فائنل میں پہنچی ہیں؛ اس سے پہلے وہ اورلیئنز ماسٹرز میں آخری چار میں پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈ سمیت کل آٹھ تمغے جیتے


دونوں کھلاڑی الگ الگ بریکٹ میں ہیں، اس لیے سیمی فائنل میں ان کا آمنا سامنا نہیں ہوگا۔ انتی ہڈا کا مقابلہ ویتنام کی چھٹی سیڈ حاصل نگوین تھوئی لن سے ہوگا، جبکہ بغیر سیڈ والی تنوی شرما کا مقابلہ پانچویں سیڈ اور گھریلو کھلاڑی ہوانگ یو-ہسن سے ہوگا۔ ہوانگ یو-ہسن نے کوارٹر فائنل میں اپنے ہی ملک کی دوسری سیڈ یافتہ لن ہسیانگ-ٹی کو ہرا کر الٹ پھیر کیا؛ لن نے اس سے پہلے کے راؤنڈ میں اشمیتا چالیہا اور انمول کھرب کو باہر کیا تھا؛ دوسری طرف، لن نے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ  چیو پن-چین کو باہر کا راستہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں تاریخ رقم کی، کئی ریکارڈ توڑے


انتی اور تنوی، دونوں ہی ۲۰۲۶ء ایشیائی کھیلوں کے لیے ہندوستان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس دوران، ٹورنامنٹ میں مردوں کے ایونٹس میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا، کیونکہ کرن جارج سنگلز مقابلے میں چوتھے سیڈ والے جاپانی کھلاڑی یوڈائی اوکیموتو سے ۱۲۔۲۱، ۱۰۔۲۱؍ سے ہار کر باہر ہو گئے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK