سربیا کے سرکردہ کھلاڑی نوواک جوکووچ نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو۳۔۶، ۶۔۳، ۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 3:58 PM IST | New York
سربیا کے سرکردہ کھلاڑی نوواک جوکووچ نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو۳۔۶، ۶۔۳، ۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
سربیا کے سرکردہ کھلاڑی نوواک جوکووچ نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو۳۔۶، ۶۔۳، ۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔جوکووچ نے منگل کی دیر رات آرتھر ایش اسٹیڈیم میں منعقدہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں فرٹز کو۳۔۶، ۶۔۳، ۵۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر گرینڈ سلیم جیتنے کے اپنے خواب کو زندہ رکھا ہے۔ جوکووچ نے فرٹز کے خلاف اپنا ریکارڈ۰۔۱۱؍ کر لیا ہے اور سال کے اپنے مسلسل چوتھے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں داخل ہوئے۔میچ جیتنے کے بعد جوکووچ نے کہا کہ’’یہ کافی سخت مقابلہ تھا۔ سچ پوچھئے تو مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسے جیتا۔ میچ کے کچھ حصوں میں وہ بہتر کھلاڑی تھے اور کچھ پوائنٹس نے جیت کا نتیجہ طے کر دیا۔‘‘
New York, New York get ready. pic.twitter.com/7dDFf6ni5P
— US Open Tennis (@usopen) September 3, 2025
دوسری طرف ہندوستان کے یوکی بھامبری اور ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے پہلے گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ منگل کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں بھامبری-وینس نے گزشتہ سیزن کے فائنلسٹ ٹم پٹز اور کیون کراویٹز کی چوتھی سیڈ جرمن جوڑی کو ایک گھنٹہ ۲۴؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں ہندوستان کے یوکی بھامبری اور ان کے ساتھی مائیکل وینس کا مقابلہ کروشیا کے نکولا میکٹچ اور امریکی تجربہ کارکھلاڑی راجیو رام سے ہوگا۔