• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو ایس اوپن : الکاراز کے ہاتھوں سنر کی شکست

Updated: September 08, 2025, 6:01 PM IST | New York

اسپین کے کارلوس الکاراز نے اپنے ایتھلیٹک ہنر اور شاٹ میکنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے اسٹار یانک سنرکو ہرا کر مردوں کا سنگلز خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔ تصویر:آئی این این

اسپین کے کارلوس الکاراز نے اپنے ایتھلیٹک ہنر اور شاٹ میکنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے اسٹار یانک سنرکو ہرا کر مردوں کا سنگلز خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ دوسرے سیڈ یافتہ۲۲؍ سالہ کھلاڑی نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں اتوار کی رات کھیلے گئے فائنل  میں سنرکو۲۔۶، ۶۔۳، ۱۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر یو ایس اوپن مردوں کا سنگلز خطاب دوبارہ جیتا اور عالمی ٹینس کی چوٹی پر پہنچ گئے۔ اس جیت کے ساتھ الکاراز نے۲۰۲۲ء میں یو ایس اوپن اور۲۰۲۳ء میں ومبلڈن میں کامیابی کے بعد اپنا تیسرا گرینڈ سلیم  خطاب حاصل کیا اور انہوں نے اس سال کے آغاز میں ومبلڈن فائنل میں سنر سے ملی  والی شکست کا  حساب بھی  برابر کردیا۔


الکاراز نے پہلا سیٹ۲۔۶؍ سے جیت لیا، دونوں جانب سے شاندار شاٹس لگائے اور سنر کی ابتدائی سروس بریک کرکے مسلسل دباؤ میں رکھا تاہم اطالوی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں اپنا فارم حاصل کیا، اپنی سروس میں بہتری کی اور الکاراز کے بیک ہینڈ کو نشانہ بنا کر مقابلہ۳۔۶؍ سے برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں الکاراز نے اچھی سروس کی اور شاندار شاٹس لگا کر۱۔۶؍ سے کامیابی  حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں سنر نے جم کر مقابلہ کیا، لیکن الکاراز نے۴۔۶؍ سے چوتھا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیئے:دورہ ٔ آسٹریلیا سے قبل وراٹ اور روہت یکروزہ میچ کھیلیں گے

اس جیت کے ساتھ ہی الکاراز نوواک جوکووچ کے بعد ۳؍ گرینڈ سلیم  خطاب جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی فٹنیس، ہمہ جہت حکمت عملی  اور بڑے اسٹیج پر ابھرنے کی صلاحیت نے انہیں مردوں کے ٹینس میں ایک نئے دور کی شروعات کا رہنما بنا دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سنر کے ساتھ ان کی رقابت اگلی دہائی کو متعین کر سکتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فیڈرر، ندال اور جوکووچ کے درمیان ہونے والے شاندار مقابلوں نے کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK