Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوریہ ونشی کا کارنامہ، ۴۴۰؍ گیندوں میں ہزار رن بنا ڈالے

Updated: May 31, 2026, 4:20 PM IST | New Delhi

نوجوان بلے بازی سنسنی ویبھو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں سب سے کم گیندوں پر ایک ہزار رن پورے کر لئے ہیں۔ انہوں نے اس سنگِ میل تک پہنچنے کیلئے صرف ۴۴۰؍ گیندیں کھیلیں جو کہ تاریخ میں سب سے تیز ترین ہے۔

Rajasthan Royals` attacking batsman Vaibhav Suryawanshi. Photo: INN
راجستھان رائلز کے جارح بلے باز ویبھو سوریہ ونشی۔ تصویر: آئی این این

نوجوان بلے بازی سنسنی ویبھو سوریہ ونشی نے آئی پی ایل میں سب سے کم گیندوں پر ایک ہزار رن پورے کر لئے ہیں۔ انہوں نے اس سنگِ میل تک پہنچنے کیلئے  صرف ۴۴۰؍ گیندیں کھیلیں جو کہ تاریخ میں سب سے تیز ترین ہے۔ ان سے پہلے آندرے رسل سب سے تیز تھے، جنہوں نے ہزار   رنوں کیلئے ۵۴۵؍ گیندیں کھیلی تھیں۔

اننگز کے لحاظ سے سوریہ ونشی آئی پی ایل میں ہزار رن بنانے والے دوسرے سب سے تیز بلے باز بن گئے ہیں۔ شان مارش نے صرف ۲۱؍ اننگز میں یہ مقام حاصل کیا تھا جبکہ لینڈل سمنز نے ۲۳؍ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جو اب سوریاونشی کے برابر ہے۔آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں سوریہ ونشی نے مجموعی طور پر ۱۳۵؍ باؤنڈریز لگائیں، جن میں ریکارڈ ۷۲؍ چھکے شامل ہیں۔ یہ کسی بھی ٹی۔۲۰؍ ٹورنامنٹ میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ اس سے قبل آئی پی ایل ۲۰۲۲ء میں جوس بٹلر نے سب سے زیادہ ۱۲۸؍ باؤنڈریز لگائی تھیں جن میں ۸۳؍چوکے اور ۴۵؍چھکے شامل تھے۔ ویبھو نے موجودہ آئی پی ایل کی ۱۶؍ اننگز میں ۷۷۶؍رن بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ ۲۳۷ء۳۰؍رہا اور ان رنوں میں سے ۶۸۴؍ رن صرف چوکوں اور چھکوں کی مدد سے آئے۔

یہ بھی پڑھئے: رشبھ پنت نے لکھنؤ سپر جائنٹس کی کپتانی چھوڑ دی

سوریہ ونشی اپنی آخری چ۴؍ اننگز میں تی۳؍ بار’ نروس نائنٹیز‘  کا شکار  ہوئے ہیں۔ اب وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں نائنٹیز میں سب سے زیادہ بار آؤٹ ہونے والے بلے باز بن گئے ہیں اور ۲۰۱۴ءمیں گلین میکسویل کے بعد ایک ہی سیزن میں ایسی ۳؍ اننگز کھیلنے والے دوسرے بلے باز ہیں۔آئی پی ایل ۲۰۲۶ءمیں سوریہ ونشی کے بنائے گئے ۷۷۶؍ رن ٹورنامنٹ کے کسی ایک ایڈیشن میں کسی بھی بلے باز کے ذریعے بنائے گئے پانچویں سب سے زیادہ رن ہیں۔ راجستھان رائلز کے لئے یہ کسی بھی بلے باز کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے، جو ۲۰۲۲ءمیں جوس بٹلر کے ۸۶۳؍رنوں کے بعد آتا ہے۔ سوریہ ونشی نے الیمینیٹراور کوالیفائر ۲؍کو ملا کر۱۹۳؍ رن بنائے۔ آئی پی ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں کوالیفائر اور الیمینیٹر میچوںکو ملا کر اس سے زیادہ رن صرف جوس بٹلر نے ۲۰۲۲ءمیں ۱۹۵؍ رن بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK