انڈیا اے ٹیم کے اوپننگ بلے باز وِیبھو سوریہ ونشی نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ۱۱؍ گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی ہے، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2026, 7:05 PM IST | Colombo
انڈیا اے ٹیم کے اوپننگ بلے باز وِیبھو سوریہ ونشی نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ۱۱؍ گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی ہے، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
انڈیا اے ٹیم کے اوپننگ بلے باز وِیبھو سوریہ ونشی نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ۱۱؍ گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی ہے، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر انڈیا اے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹنگ کے لیے اترے وِیبھو سوریہ ونشی نے کریز پر آتے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا اور سری لنکا کے گیند بازوں کی جم کر دھلائی کی۔ انہوں نے صرف ۱۱؍ گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کر کے لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین نصف سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ حالانکہ، وہ لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے سے معمولی ے فرق سے چوک گئے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: جرمنی ناک آؤٹ راؤنڈ میں داخل
وِیبھو سوریہ ونشی نے اپنی اس طوفانی اننگز کے دوران صرف ۱۱؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور۵؍ شاندار چھکے لگا کر نہ صرف اپنا بلکہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے سری لنکا کے ہی سابق کرکٹر کوشلیا ویرارتنے کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔وِیبھو سوریہ ونشی محض ۶؍ رنز سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے، لیکن ان کی اس دھماکے دار باری نے ہندوستان اے کو فائنل میچ میں ایک مضبوط اور تاریخی شروعات فراہم کر دی ہے۔
𝗙𝗮𝘀𝘁. 𝗙𝗮𝘀𝘁𝗲𝗿. 𝗩𝗮𝗶𝗯𝗵𝗮𝘃 🔥
— BCCI (@BCCI) June 21, 2026
The 15-year old put on some show in Dambulla 🍿
Updates ▶️ https://t.co/CnmyVyoyjy#SLAvINDA | #TriNationSeries pic.twitter.com/xx33JRypSn
اوپننگ بلے باز ویبھو سوریہ ونشی (۹۴؍رن) کی طوفانی اننگز، کپتان تلک ورما (۶۷؍رن) کی کپتانی اننگز اور ریتوراج گائیکواڑ (۴۰؍رن) سمیت انوکول رائے (۳۹؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈیا `اے نے اتوار کو سہ ملکی سیریز کے فائنل مقابلے میں سری لنکا `اے کے خلاف نو وکٹوں کے نقصان پر ۳۷۷؍ رن کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:وکرم بھٹ نے ہارر فرنچائز کی چھٹی فلم ’’۱۹۲۰ء کولڈ ونٹر‘‘ کا اعلان کر دیا
اس سے قبل، سری لنکا اے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کے اوپنرز ویبھو سوریہ ونشی اور پرینش آریہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے محض ۵ء۸؍اوورز میں ۱۳۲؍ رن جوڑ دیے۔ اس دوران ویبھو سوریہ ونشی نے طوفانی انداز اپناتے ہوئے سری لنکن گیند بازوں کی جم کر دھلائی کی اور محض ۱۱؍ گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔