• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودربھ نے دہلی کو۷۶؍ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Updated: January 13, 2026, 9:06 PM IST | Bengaluru

پلیئر آف دی میچ یش راٹھور کی شاندار۸۶؍ رنز کی اننگز اور نچیکیت بھوٹے کے ۴؍ وکٹوں کی بدولت ودربھ نے دہلی کو ۷۶؍رنز سے شکست دے کر وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Yash Rathod.Photo:PTI
یش راٹھور۔ تصویر:آئی این این

 پلیئر آف دی میچ یش راٹھور کی شاندار۸۶؍ رنز کی اننگز اور نچیکیت بھوٹے کے ۴؍ وکٹوں کی بدولت ودربھ نے دہلی کو ۷۶؍رنز سے شکست دے کر وجے  ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ودربھ نے ۵۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹ پر ۳۰۰؍ رنز کا بڑا اسکور بنایا اور جواب میں دہلی کو ۱ء۴۵؍ اوورز میں ۲۲۴؍ رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ یش راٹھور نے ۷۳؍ گیندوں میں۸؍چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔دہلی کی  جانب سے ایشانت شرما، نودیپ سینی، پرنس یادو اور نتیش رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
دہلی کی جانب سے اوپنر ویبھَو کانڈ پال اور پریانش آرِیہ نے اچھی شروعات کی، لیکن نچیکیت بھوٹے کے حملوں کے بعد مسلسل وکٹ گرے  اور ٹیم ۲۲۴؍رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔وکٹ کیپر بیٹر انوج راوت نے ۶۶؍ رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لیکن دوسرے اینڈ سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے ودربھ کی ۷۶؍ رنز کی فتح میں بھوٹے نے چار وکٹ حاصل کئے۔
ودربھ کا سیمی فائنل کرنا ٹک کے خلاف ۱۵؍ جنوری کو ہوگا،یہ گزشتہ سال کے فائنل کا ری میچ ہوگا جہاں کرناٹک فاتح رہا تھا۔ اس بار بھی مقابلہ دلچسپ ہوگا کیونکہ کرون نائر، جو پہلے ودربھ کا حصہ تھے، اب دوبارہ  (کرناٹک) میں چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’ہمارا پیسہ نسل پرست اسرائیل میں خرچ نہ کریں‘‘

خواتین ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز: فروری اور مارچ میں فیصلہ کن معرکے ہوں گے
ایف آئی ایچ (ایف آئی ایچ ) ویمنز ہاکی ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائنگ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ رواں سال فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کے ذریعے ورلڈ کپ کی حتمی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے۔ہلا کوالیفائنگ ایونٹ ۲۸؍ فروری سے ۸؍مارچ ۲۰۲۶ءتک چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایونٹ ۸؍ سے۱۴؍ مارچ ۲۰۲۶ءکے دوران ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں ہوگا۔ دونوں مقامات پر  ۸۔۸؍ شرکت کریں گی۔
ہر کوالیفائنگ ایونٹ میں ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں براہِ راست خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔ اس کے علاوہ دونوں ایونٹس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں سے عالمی رینکنگ کی بنیاد پر ایک اضافی ٹیم کو بھی ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ اس طرح مجموعی طور پر سات ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے:طہ شاہ کی فلم ’’پارو‘‘ آسکر کی دوڑ میں شامل

ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں بلجیم  اور نیدرلینڈس کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ۳۰؍ اگست کو کھیلا جائے گا، جبکہ میچز بلجیم  کے شہر واور اور نیدرلینڈس کے شہر ایمسٹیلوین میں ہوں گے۔ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر۱۶؍ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان ممالک بلجیم  اور نیدرلینڈس کے علاوہ وہ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی جو ایف آئی ایچ پرو لیگ اور براعظمی مقابلوں کے ذریعے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK