Inquilab Logo Happiest Places to Work

انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

Updated: March 08, 2026, 4:10 PM IST | Hyderabad

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے اپنے شادی کے ویڈیو کے ذریعے انسٹاگرام پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس ویڈیو نے اس سے پہلے ’’لوئی وٹون‘‘ کی ایک مہم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس میں فٹبال کے ستارے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو شامل تھے۔

Rashmika And Vijay.Photo:X
رشمیکا اور وجے دیوراکونڈا۔ تصویر:ایکس

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں  اور مداح ادے پور میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی خواب جیسی تصاویر کے بارے میں باتیں کرنے سے نہیں رک رہے۔ اب اس نئی شادی شدہ جوڑی نے انسٹاگرام پر تاریخ رقم کر دی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کیسے۔
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے تاریخ رقم کر دی
اس جوڑے کی محبت کی کہانی گزشتہ سال سے ہی خبروں میں رہی ہےاور حال ہی میں دونوں کی شادی پر مبنی ایک تشہیری ویڈیو نے عالمی انسٹاگرام ریکارڈ توڑ دیا۔یہ مہم  ’’مانیور‘‘ برانڈ کی جانب سے جاری کی گئی تھی جس میں دیوراکونڈا اور مندانا شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دنیا کا سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والا اشتہاری ویڈیو بن گیا  ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rashmika Mandanna (@rashmika_mandanna)


اس پوسٹ کو اب تک تقریباً  ۲ء۸؍ ملین لائکس  مل چکے ہیں، جس کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا انسٹاگرام اشتہاری ویڈیو بن گیا ہے۔ اس نے اس سے پہلے  ’’لوئی وٹون‘‘ کی اس مہم کا ریکارڈ توڑ دیا جس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو تھے اور جسے تقریباً  ۱ء۸؍ ملین لائکس  ملے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:اے آئی تباہی کا نیا ہتھیار: فوٹو ایڈیٹنگ سے میدانِ جنگ تک

وائرل ویڈیو کیا ہے؟
اس کلپ میں جوڑا شادی کے لباس میں نظر آتا ہے اور روایتی انداز میں اپنی محبت کا جشن مناتا دکھائی دیتا ہے۔ مداحوں نے کمنٹس میں مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’بلیک پنک‘‘ کی جیسو نے بالی و وڈ میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا

دیوراکونڈا اور مندانا کی محبت کی کہانی
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے ۲۶؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ادے پور میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شادی میں دو تقریبات شامل تھیں تیلگو  اور  کوڈاوا  رسم و رواج کے مطابق۔ اس کے بعد ۴؍ مارچ  کو حیدرآباد میں ایک شاندار استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے جوڑے کی کیمسٹری اور خوشی کے لمحات کو خوب سراہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK