تمل سنیما کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی کا موقع سامنے آیا ہے۔ وہ ۵۴؍ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے والے فنکاروں میں شامل ہوں گے۔ یہ تقریب ۲۳ نومبر ۲۰۲۶ء کو نیویارک میں منعقد ہوگی۔
EPAPER
Updated: November 06, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
تمل سنیما کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی کا موقع سامنے آیا ہے۔ وہ ۵۴؍ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے والے فنکاروں میں شامل ہوں گے۔ یہ تقریب ۲۳ نومبر ۲۰۲۶ء کو نیویارک میں منعقد ہوگی۔
تمل سنیما کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی کا موقع سامنے آیا ہے۔ وہ ۵۴؍ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے والے فنکاروں میں شامل ہوں گے۔ یہ تقریب ۲۳؍نومبر ۲۰۲۶ء کو نیویارک میں منعقد ہوگی۔ ان کی اس تقریب میں شرکت کو ہندوستانی تفریحی صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس سے عالمی سطح پر ہندوستانی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی پہچان اور اثر و رسوخ کی عکاسی ہوتی ہے۔
اس سال انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں وجے سیتھوپتی کی شرکت کے علاوہ ہندوستان کو دو اہم زمروں میں نامزدگیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ سونی لائیو کی سیریز ’ریل کشمیر فٹ بال کلب‘ (Real Kashmir Football Club) کو بہترین ڈراما سیریز کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے، جبکہ نیٹ فلکس پر پیش کیے گئے معروف کامیڈین ویر داس کے کامیڈی اسپیشل ’ویر داس: فول والیوم‘ (Vir Das: Fool Volume) کو بہترین کامیڈی سیریز کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔اس سال انٹرنیشنل اکیڈمی نے ۲۲ ؍ممالک کے ۶۴؍ نامزد پروگراموں اور فنکاروں کو ۱۶ مختلف زمروں میں شامل کیا ہے۔ ہندوستانی پروگراموں کی یہ موجودگی عالمی ٹیلی ویژن اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ہندوستانی مواد کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔وجے سیتھوپتی کو اس تقریب میں شامل کرانے کے سلسلے میں پروڈیوسر اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز کی بورڈ رکن کویتا گپتا کا اہم کردار بتایا جارہا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ۲۰۲۴ء میں ویر داس کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی میزبانی کا موقع دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:رچا چڈھا نے ’’مسافری‘‘ کے ٹائٹل ٹریک کیلئے اسنیہا کھانولکر سے ہاتھ ملایا
ویر داس نے ۲۰۲۳ء میں اپنے کامیڈی اسپیشل ’ویر داس: لینڈنگ‘ کے لیے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد ۲۰۲۴ء میں ان کی میزبانی نے ہندوستانی فنکاروں کے لیے عالمی تفریحی صنعت میں ایک نئی پہچان قائم کی۔ وجے سیتھوپتی کو بعض ابتدائی خبروں میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں ایوارڈ پیش کرنے والا پہلا ہندوستانی قرار دیا گیا ہے، تاہم اس دعوے پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اداکارہ پرینا وانوری نے نشاندہی کی ہے کہ عاشقا گوراڈیا اور سیمون سنگھ سمیت ہندوستانی خواتین فنکارائیں بھی ۲۰۰۹ء اور ۲۰۱۰ء میں اس تقریب میں ایوارڈ پیش کرچکی ہیں۔ اس لیے وجے سیتھوپتی کی شرکت کو ایک اہم اعزاز تو قرار دیا جاسکتا ہے، لیکن انہیں مجموعی طور پر پہلا ہندوستانی پریزنٹر کہنا درست نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:ایران میں ٹرمپ کی فرضی پھانسی کا منظر، امریکی و اسرائیلی لیڈرز کا بینر نذرِ آتش
وجے سیتھوپتی نے اپنی اداکاری کے منفرد انداز اور مختلف النوع کرداروں کے ذریعے تمل سنیما میں الگ شناخت قائم کی ہے۔ وہ’’پیزا‘‘، ’’سودھو کاووم‘‘، ’’وکرم ویدھا‘‘،’ ’سپر ڈیلکس‘‘ اور’’مہاراجہ‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔ بالی ووڈ میں بھی انہوں نے ’’جوان‘‘،’’میری کرسمس‘‘ اور’ ’ممبائیکر‘‘ جیسی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم ’’سپر ڈیلکس‘‘ میں شاندار اداکاری پر انہیں قومی فلم ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ میں ان کے منفی کردار کو بھی شائقین اور ناقدین نے خوب پسند کیا تھا۔ اداکار کی حالیہ فلم ’’بتھا‘‘ بھی موضوعِ بحث رہی ہے، جبکہ وہ آئندہ منی رتنم کی فلم ’’انجی ویلم‘‘ میں سائی پلوی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی فلم ’’مہاراجہ‘‘ کے ہالی ووڈ ریمیک کی تیاری کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔ ۵۴؍ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی مرکزی تقریب ۲۳ ؍نومبر کو نیویارک میں منعقد ہوگی، جبکہ ۲۰ ؍سے ۲۲؍ نومبر تک انٹرنیشنل ایمی ورلڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کے تحت مختلف پروگرام، نامزد فنکاروں کے مباحثے اور خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ وجے سیتھوپتی کی شرکت اور ہندوستانی پروگراموں کی نامزدگیوں نے اس سال کے ایوارڈز کو ہندوستانی تفریحی صنعت کے لیے مزید اہم بنادیا ہے۔ فلموں اور او ٹی ٹی مواد کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے والے ہندوستانی فنکاروں کے لیے یہ ایک اور اہم موقع ہوگا۔