Inquilab Logo

ویلا ریئل کا تاریخی کارنامہ،مانچسٹر یونائٹیڈ کو ہراکر یوروپا لیگ کا خطاب جیت لیا

Updated: May 28, 2021, 2:47 PM IST | Agency | Gdańsk/Poland

مقررہ اور فاضل وقت میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا،۲۲؍پنالٹی کے بعد ویلا ریئل نے مین یو کو۱۰۔۱۱؍سے شکست دی

Vila Real won the Europa League title in a penalty shootout.Picture:PTI
ویلا ریئل نےیوروپا لیگ کا خطاب پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنے نام کیا۔تصویر : پی ٹی آئی

یوروپا لیگ کے خطابی مقابلے میں ۲۲؍پنالٹی شوٹ آؤٹ کے بعد ہسپانوی کلب ویلا ریئل نے انگلش کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو کو۱۰۔۱۱؍سے شکست دے کر ۹۸؍سال کی اپنی تاریخی میں پہلی بار اس لیگ کا خطاب جیتا۔مانچسٹر یونائٹیڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی جیہ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انتہائی ناقص مظاہرہ کیا اور ایک بھی اسپاٹ کک کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے ساتھ وہ اپنی ٹیم کےلئے گول کرنے میں بھی ناکام رہے۔
 شائقین فٹبال کو ایک دل کی دھڑکنیں روکنے والا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔مانچسٹر یونائٹیڈ کو اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے فیوریٹ قرار دیا جا رہا تھا۔لیکن فائنل میں آکر وہ بکھری ہوئی نظر آئی۔مخالف ٹیم کے ذریعے پہلے ہاف میں پچھڑنے کے بعد شاید ان پر دباؤ پڑ گیا تھا جس کا اثر بقیہ میچ اور پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی نظر آیا۔اس میچ میں دونوں ہی ٹیم کے گول کیپروں نے ناقص مظاہرہ کیا لیکن ویلا ریئل نے آخری پنالٹی کک کو روک کر اپنے اوپر لگے داغ کو کچھ حد تک مٹا دیا ۔مانچسٹر یونائٹیڈ کے گول کیپر تو ایک بھی پنالٹی کک کو روک نہیں سکے۔
 دونوں ٹیموں کے درمیان مقرر وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہونے کی وجہ سےمیچ کو ایکٹسرا ٹائم میں لے جایا گیا لیکن یہاں بھی دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ سکیں اور اسکور ایک ایک ہی رہا۔اس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لینا پڑا۔دلچسپ بات یہ رہی کہ اس پنالٹی شوٹ آؤٹ میںدونوں ٹیموں کے ۲۲؍کھلاڑیوں نے حصہ لیااور ان میں سے صرف ایک ہی پنالٹی کو روکا جا سکا۔
 پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جب اسکور ۱۰۔۱۰؍سے برابر ہوگیا تو دونوں ٹیموں کے گول کیپروں کو بھی شوٹ آؤٹ کےلئے آنا پڑا۔ویلا ریئل کے گول کیپرگیرونمو رولی نے اپنی ٹیم کےلئے گول کر دیا۔اس کے بعد اسکور برابر کرنے کےلئے مانچسٹر یونائٹیڈ کے گول کیپر کو اپنی اسپاٹ کک کو گول میں تبدیل کرنا ضروری تھا لیکن ویلا ریئل کے گول کیپر نے ان کی کمزور کک کو روکتے ہوئے اپنی ٹیم کےلئے تاریخ رقم کر دی۔ویلا ریئلاس فتح کے ساتھ ہی ایسا ساتواں کلب بن گیا ہے جس نے بغیر کوئی میچ گنوائےیوروپا اپنے نام کیا ہے۔
 واضح رہے کہ ویلا ریئل نے کلب کی اپنی ۹۸؍سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئی بڑا خطاب اپنے نام کیا ہے۔اس نے یوروپا لیگ کے فائنل میںٹاپ پررہنے والی مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست سے دو چار کردیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ویلا ریئل نے آئندہ سیزن کےلئے چمپئن لیگ میں بھی اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لا لیگا کپ میں ویلا ریئل ساتیوں مقام پر تھی۔
 اس سے قبل مقررہ کھیل کے دوران گیرارڈ مورونو نے کھیل کے ۲۹؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ویلا ریئل کو مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف ایک صفر کی برتری دلا دی تھی۔کھیل کے ۵۵؍ویں منٹ میں ایڈیسن کاوانی نے گول کرتے ہوئے مانچسٹر یونائٹیڈ کو برابری لاکر کھڑاکر دیا تھا۔میچ کے دونوں ہاف میں ایک ایک گول کئے۔مقررہ وقت اور فاضل وقت میں جب فیصلہ نہیں ہوسکا تو پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لینا پڑا۔
سخت مایوس ہوئی:رشفورڈ
 میچ کے بعد مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑی مارکس رشفورڈ نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا’’ہمارے دلوں پر کیا گزر رہی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکے۔ہم نے اس سیزن میں سخت محنت کی تھی اور اس خطاب کو جیتنے کے ارادے سے ہی یہاں آئے تھے۔لیکن افسوس کے ہم ناکام لوٹ رہے ہیں۔ہمیں اس شکست کی مایوسی کو جلد از جلد ذہن سے ہٹاکر آئندہ کےلئے تیاری میں مصروف ہونا ہوگا۔ہم جانتے ہیں کہ ہم نے پورا سیزن اچھا کھیلا تھا۔ایک میچ کی وجہ سےٹرافی سے محروم رہے گئے لیکن میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے ساتھی کھلاڑی اور کوچ بھی آئندہ سیزن کےلئے بڑے پیمانے پر تیاری کریںگے۔آج شاید قسمت ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ویلا ریئل کے ساتھ تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK