Inquilab Logo

وراٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز

Updated: November 20, 2023, 1:29 PM IST | Agency | Ahmedabad

انڈین کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء کے فائنل میں نصف سنچری بنائی۔ کوہلی نے ورلڈ کپ میں اب تک۳۷؍ اننگز میں۱۷۹۵؍ رن بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

وراٹ کوہلی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن  بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں وراٹ کوہلی نے۶۳؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں کی مدد سے۵۴؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک اور  ریکارڈ  اپنے نام کر لیا ہے۔ سچن تینڈولکر کے بعد کوہلی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں وراٹ کوہلی نے۵۰؍ ویں سنچری بنا کر سچن کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
وراٹ کوہلی سچن کے بعد دوسرے نمبرپر 
 وراٹ کوہلی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں وراٹ کوہلی نے۶۳؍ گیندوں پر۴؍  چوکوں کی مدد سے۵۴؍ رن کی اننگز کھیل کر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کی۔ کوہلی نے ورلڈ کپ میں اب تک۳۷؍ اننگز میں۱۷۹۵؍ رن بنائے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا 
 سچن تینڈولکر کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں اگلے نمبر پر ہیں لیکن اب وراٹ کوہلی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ رکی پونٹنگ نے۴۶؍ میچوں کی۴۲؍ اننگز میں۱۷۴۳؍ رن بنائے ہیں۔
 ورلڈ ریکارڈ سچن  تینڈولکر کے نام ہے 
 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ سچن  تینڈولکر کے نام ہے۔ سچن نے۴۵؍ میچوں کی۴۴؍  اننگز میں سب سے زیادہ۲۲۷۸؍ رن بنائے ہیں  جس میں سچن نے ۶؍ سنچریاں اور ۱۵؍ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
کوہلی کی ورلڈ کپ میں ۵؍ سنچری
کوہلی ورلڈ کپ میں اب تک ۵؍ سنچریاں بنا چکے ہیںجس میں انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں ۳؍ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اگر ہم ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کی بات کریں تو اس معاملے میں روہت شرما سب سے آگے ہیں۔ روہت نے ورلڈ کپ میں ۷؍ سنچریاں بنائی ہیں۔ دوسرے نمبر پر سچن  تینڈولکر ہیں۔
فائنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز
کوہلی آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوںنے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں   سب سے زیادہ ۳۳۴؍ رن بنائے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس معاملے میں سری لنکا کے  کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سنگاکارا نے فائنل میں۳۲۰؍ رن بنائے تھے۔

روہت شرما نے کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا  
ٹیم انڈیا کے مضبوط اوپنر اور کپتان روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تاریخ رقم کی ہے۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میچ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ روہت شرما ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت شرما نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ بڑا سنگ میل ویسٹ انڈیز کے بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا ہے۔  احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران ہندوستانی کپتان روہت شرما نے۳۱؍ گیندوں پر۴۷؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے۴؍ چوکے اور۳؍ چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ۸۷؍چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک۸۷؍ چھکے لگا چکے ہیں۔

سچن تینڈولکر نے وراٹ کوہلی کو تحفہ دیا 
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل سے قبل ان کے آئیڈیل سچن تینڈولکرکی ۱۰؍ نمبر کی جرسی تحفے میں دی گئی۔تینڈولکر نے کوہلی کو وہ دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی جو انہوں نے اپنے آخری ون ڈے کے دوران پہنی تھی۔  ماسٹر بلاسٹر کاآخری ون ڈے۲۰۱۲ء میں میرپور میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ تھا۔کوہلی نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں تینڈولکر کا۴۹؍ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ بی سی سی آئی  نے  ایکس  پر تصویر شیئر کی جس میں کوہلی نے جرسی پکڑی ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی نے لکھا ’’ یہ ایک خاص موقع ہے اور میچ سے پہلے ایک خاص لمحہ ہے۔ ان کے اشارے میں اس کا `کلاس نظر آتا ہے۔ لیجنڈری کرکٹر سچن تینڈولکر نے اپنے آخری ون ڈے میں پہنی ہوئی آٹوگراف والی جرسی وراٹ کوہلی کو تحفے میں دی۔ خیال رہے کہ وراٹ کوہلی کھیل کی تاریخ میں۵۰؍ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK