ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور شاندار سنچری بناتے ہوئے نہ صرف مسلسل دوسری بلکہ اپنے ون ڈے کریئر کی ۵۳؍ویں اور مجموعی طور پر ۸۴؍ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 1:56 PM IST | Raipur
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور شاندار سنچری بناتے ہوئے نہ صرف مسلسل دوسری بلکہ اپنے ون ڈے کریئر کی ۵۳؍ویں اور مجموعی طور پر ۸۴؍ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور شاندار سنچری بناتے ہوئے نہ صرف مسلسل دوسری بلکہ اپنے ون ڈے کریئر کی ۵۳؍ویں اور مجموعی طور پر ۸۴؍ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔ ان کی کُل سنچریوں میں۳۰؍ ٹیسٹ، ۵۳؍ ون ڈے اور ایک ٹی۲۰؍ سنچری شامل ہے۔ رائے پور میں کوہلی کی اننگز خالص ’’وِنٹیج کوہلی‘‘ تھی،پُرسکون، منظم، لے سے بھرپور اور مکمل کنٹرول میں۔
Stupendous. Remarkable. Exemplary 🫡
— BCCI (@BCCI) December 3, 2025
Recap Virat Kohli`s 53rd ODI Hundred 🎥🔽 https://t.co/9jolWYnnTB#TeamIndia | #INDvSA | @IDFCFIRSTBank | @imVkohli pic.twitter.com/9rTVm77Xq1
گزشتہ تین ون ڈے اننگز میں کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف۱۰۱، ۱۳۵؍اور اب۱۰۲؍ رنز بنا کر اپنی برتری دوبارہ ثابت کی۔ اس سنچری کے ساتھ وہ پروٹیز کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے میں کین ولیمسن کے برابر جا پہنچے (۴۔۴؍ سنچریاں)۔ایک اور حیران کن ریکارڈ یہ کہ کوہلی کے نام مسلسل ون ڈے اننگز میں سنچریاں بنانے کی۱۱؍ مختلف اسٹریکس ہیں،دنیا میں کسی بھی بلے باز کے مقابلے میں سب سے زیادہ۔ اے بی ڈی ویلیئرس کے نام صرف ۶؍ ہیں۔چار مختلف ٹیموں کے خلاف سات یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں بھی کوہلی اب کرکٹ کے اعلیٰ ترین طبقے میں صرف سچن تینڈولکر کے ساتھ کھڑے ہیں۔۳۸؍ویں اوور میں جیسے ہی کوہلی نے ایک سنگل لے کر اپنی سنچری مکمل کی، اسٹیڈیم شور میں ڈوب گیا۔ انہوں نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے، ہیلمٹ اتارا اور پھر ہوا میں مُکّا لہرا کر جشن منایا۔ یہ ایک ایسا لمحہ تھا جو مہارت سے تراشا گیا، مگر جسے دل نے پوری شدت سے محسوس کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ریاستی حکومت کسی کو بھی اپنی جائیداد یا مذہبی مقامات پر قبضہ کرنے نہیں دے گی: ممتابنرجی
گائیکواڑ کی پہلی ون ڈے سنچری، لیکن یوسف پٹھان کا ریکارڈ نہیں توڑسکے
ہندوستانی اوپنر رتوراج گائیکواڑ نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ۷۷؍ گیندوں میں اپنی پہلی ون ڈے سنچری اسکور کی۔ جینسن کے مشکل اسپیل سے نکلنے کے بعد گائیکواڑ نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور۳۴؍ویں اوور میں کوربن بوش کو لگاتار دو چوکے لگا کر سنچری مکمل کی۔
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ خان سے دُلہن کا انوکھا مطالبہ
یہ سنچری جنوبی افریقہ کے خلاف کسی ہندوستانی کھلاڑی کی دوسری تیز ترین ون ڈےسنچری ہے۔ پہلا ریکارڈ یوسف پٹھان کے پاس ہے،جنہوں نے ۲۰۱۱ء میں سینچورین میں ۶۸؍ گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ بردباری،سخت محنت،اور بے مثال ٹائمنگ کی جھلک بار بار دکھائی دی۔اسی نے ہندوستان کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔