پہلے یکروزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ۵؍وکٹ سے شکست دےدی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ۴؍ اور نسیم شاہ نے ۳؍ وکٹ لئے
EPAPER
Updated: August 09, 2025, 3:51 PM IST | Karachi
پہلے یکروزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ۵؍وکٹ سے شکست دےدی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ۴؍ اور نسیم شاہ نے ۳؍ وکٹ لئے
شاہین شاہ آفریدی (۴؍ وکٹ) اور نسیم شاہ (۳؍ وکٹ) کی شاندار بولنگ کے بعد حسن نواز ( ناٹ آؤٹ ۶۳؍رن) اور کپتان محمد رضوان (۵۳؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر پہلے ون ڈے میچ میں ۷؍ گیندوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
۲۸۱؍رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۱۶؍ کے اسکور پر صائم ایوب (۵) کی صورت میں اپنا پہلا وکٹ گنوا بیٹھا۔اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے بابر اعظم نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۱۲؍ویں اوور میں شمر جوزف نے عبداللہ شفیق (۲۹؍رن) کو لیگ بیورو وکٹ پر آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو دوسری کامیابی دلائی۔
A bit of trickery from Magic Motie to take tonight’s CG United Moment of the Match!💥#WIvPAK #MatchMoment pic.twitter.com/XMIWZHneap
— Windies Cricket (@windiescricket) August 9, 2025
بابر اعظم۴۷؍ اور آغا سلمان۲۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان نے۵۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے ۵ء۴۸؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ پر۲۸۴؍ رن بنا کر میچ ۵؍ وکٹ سے جیت لیا۔ حسن نواز نے۵۴؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۶۳؍ رن بنائے اور حسین طلعت نے۳۷؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ۴۱؍ رن بنائے۔ حسن نواز کو ان کی شاندار بلے بازی پر `پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جیڈن سیلز، گڈاکیش موتی اور روسٹن چیزنے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئیے:سنجو سیمسن راجستھان رائلس چھوڑنے کے خواہاں
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے دوران ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس نے ۴؍ رن کے اسکور پر برینڈن کنگ (۴) کی صورت میں اپنا پہلا وکٹ گنوایا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کیسی کارٹی نے ایون لوئس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرا وکٹ کے لیے۷۷؍ رن کی شراکت ہوئی۔ سفیان مقیم نے کیسی کارٹی (۳۰) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد صائم ایوب نے ایون لوئس کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ایون لوئس نے۶۲؍ گیندوں پر ۵؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ شرفن ردرفورڈ ۱۰، شائی ہوپ ۵۵، روماریو شیفرڈ ۴؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روسٹن چیز نے۵۴؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگا کر ۵۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شمر جوزف ۸، گڈاکیش موتی۱۸؍ گیندوں میں۳۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ۴۹؍ویں اوور میں نسیم شاہ نے جیڈیا بلیڈز (صفر) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو۲۸۰؍رن کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ نسیم شاہ نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ صائم ایوب، سفیان مقیم اور آغا سلمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔