آر سی بی کے بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنے فارم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 12:21 PM IST | Bengaluru
آر سی بی کے بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنے فارم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وراٹ کوہلی نے ٹی۔ ۲۰ ؍ کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے ۳۸؍ گیندوں پر ۶۹؍ رن بنائے اور دفاعی چمپئن رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف پہلے ہی میچ میں فتح دلا دی۔ جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ اس فارمیٹ سے دور گزارے گئے وقت نے انہیں ترو تازہ اور پُرجوش رہنے اور ۱۲۰؍ فیصد توانائی کیساتھ واپسی کرنے میں مدد دی۔
کوہلی کا آخری ٹی۔ ۲۰؍میچ آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکا فائنل تھا، جسے جیت کر آر سی بی نے اپنا پہلا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: وراٹ کوہلی کے پاس فارم اور فٹنیس ہے، وہ ۵؍سال مزید کھیل سکتے ہیں: امباتی رائیڈو
وراٹ کوہلی نے کہا کہ’’ دیکھیے، گزشتہ ۱۵؍ سال میں جس طرح کا شیڈول رہا ہے اور میں نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے، میرے لئے ہمیشہ تھکن کا خطرہ زیادہ تھا۔ اس لئے یہ وقفے میرے لئے بہت مددگار ثابت ہوئے۔ میں ترو تازہ اور پرجوش رہتا ہوں۔ جب بھی میں کھیلنے لوٹتا ہوں، ۱۲۰؍ فیصد جوش و جذبے کے ساتھ لوٹتا ہوں۔ میں بغیر تیاری کے واپس نہیں آتا۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی سکون اور جسمانی فٹنس کی وجہ سے وہ ٹیم کے لئے بہتر تعاون کر پاتے ہیں۔ وہ صرف اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لئے نہیں بلکہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے کھیلتے ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کوہلی نے اپنی اننگز میں ۵؍ چوکے اور ۵؍ چھکے لگائے۔ انہوں نے ۱۶؍ویں اوور میں ہرشل پٹیل کو مسلسل باؤنڈریز لگا کر میچ ختم کیا۔ کوہلی نے اپنے فارم پر اطمینان کا اظہار کیا۔