کیپ ورڈے کے ۴۰؍سالہ کھلاڑی گول کیپر کے طور پر شامل، انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کو جگہ نہیں ملی،فرانس اور اسپین کے ۳۔۳؍کھلاڑوں کو منتخب کیا گیا۔
EPAPER
Updated: July 24, 2026, 10:03 AM IST | New York
کیپ ورڈے کے ۴۰؍سالہ کھلاڑی گول کیپر کے طور پر شامل، انگلینڈ کے کپتان ہیری کین کو جگہ نہیں ملی،فرانس اور اسپین کے ۳۔۳؍کھلاڑوں کو منتخب کیا گیا۔
نیو یارک،(ایجنسی):فیفا نے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکی’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ ( بہترین۱۱) کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں کئی بڑے نام شامل ہیں لیکن کچھ فیصلوں نے فٹ بال کے مداحوں کو حیران بھی کر دیا ہے۔ سب سے بڑا سرپرائز انگلینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کا ٹیم میں جگہ نہ بنا پانا رہا جبکہ کیپ ورڈےکے تجربہ کار گول کیپر ووزنہا کو ان کی شاندار کارکردگی کا انعام ملا۔ ورلڈ کپ فاتح اسپین اور تیسرے نمبر پر رہنے والے فرانس کے ۳۔۳؍ کھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ رنر اپ ارجنٹائنا کے ۲؍ کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔
ڈیفنس میں بھی حیران کن فیصلے
دفاعی لائن میں اسپین کے مارک کُوکوریلااور پیڈرو پوررو کو فُل بیک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ سینٹر بیک کی بات کریں تو اسپین کے نوجوان اسٹار پاؤ کُوبارسی کو جگہ نہیں ملی۔ان کی جگہ فرانس کے ڈایوٹ اپامیکانو اور ارجنٹائنا کے لیسانڈرو مارٹینیزکو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ فائنل نے امریکہ میں ناظرین کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
مڈفیلڈ میں روڈری کا دبدبہ
ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گولڈن بال فاتح روڈری کا انتخاب تقریباً طے مانا جا رہا تھا۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اسپین کی مڈفیلڈ کو شاندار طریقے سے سنبھالا اور ٹیم کو ورلڈچمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے نوجوان اسٹار مائیکل اولیسےکو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل شاندار اور مؤثر کھیل پیش کیا۔
فارورڈ لائن میں ہیری کین کو جگہ نہ مل سکی
فارورڈ لائن میں سب سے زیادہ بحث ہیری کین کے باہر ہونے کے تعلق سے رہی۔ انگلینڈ کے کپتان ہونے کے باوجود وہ فیفا کی بہترین ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ ان کی جگہ ناروے کے ایرلنگ ہالینڈکو سینٹر فارورڈ منتخب گیا ہے۔ دونوں ونگز پر فرانس کے کیلین ایمباپے اور ارجنٹائنا کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کو شامل کیا گیا ہے۔
اسپین نے ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھی سب سے گہرا اثر چھوڑا۔ دوسری طرف، کیپ ورڈے کے ووزنہا کا انتخاب اس ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ متاثر کن کہانیوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے جبکہ ہیری کین کا اس ٹیم سے باہر رہنا سلیکٹرز کے سب سے زیادہ زیرِ بحث فیصلوں میں شامل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھئے: پی وی سندھو، لکشیا سین اور آیوش شیٹی کی شکست، چائنا اوپن میں ہندوستانی چیلنج ختم
۲۰۲۶ء کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
گول کیپر
ووزنہا
کیپ ورڈے
ڈیفنڈر
کوکوریلا
اسپین
ڈیفنڈر
لسانڈرو
ارجنٹائنا
ڈیفنڈر
اپامیکانو
فرانس
ڈیفنڈر
پیڈرو بورو
اسپین
مڈفیلڈر
روڈری
اسپین
مڈفیلڈر
بیلنگھم
انگلینڈ
مڈ فیلڈر
اولیسے
فرانس
فارورڈ
ایمبپاے
فرانس
فارورڈ
ہالینڈ
ناروے
فارورڈ
میسی
ارجنٹائنا