ہندوستانی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔
EPAPER
Updated: January 12, 2026, 6:10 PM IST | New Delhi
ہندوستانی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔
ہندوستانی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔بی سی سی آئی کے مطابق، واشنگٹن سندر کو اتوار کے روز وڈودرا کے بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران گیند بازی کرتے وقت بائیں جانب نچلی پسلی میں شدید درد محسوس ہوا۔۲۶؍ سالہ کھلاڑی کا اسکین کیا جائے گا، جس کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ماہرین کی رائے لے گی۔ چوٹ کے باعث سندر آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے واشنگٹن سندر کی جگہ آیوش بدونی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ بدونی کا پہلا ون ڈے ٹیم میں انتخاب ہے، وہ دوسرے میچ سے قبل راجکوٹ میں ٹیم سے جڑیں گے۔
دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستان کی ٹیم اس طرح ہے: شبھ من گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایّر (نائب کپتان)، رویندر جڈیجا، محمد سراج، ہرشیت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی، عرشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، دھرو جوریل (وکٹ کیپر) اور آیوش بدونی۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی فٹبال بحران میں لیکن فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور دہلی میں شروع
انگلش پریمیر لیگ: آرسنل کی ٹاپ پوزیشن برقرار
انگلش پریمیر لیگ کے ۳۴؍ ویں سیزن میں آرسنل کی ٹیم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مستحکم کر لی ہے۔ دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد آرسنل تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کے درمیان دوسرے نمبر کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آر بی آئی کے برخلاف ایس بی آئی نے ڈپازٹ میں اضافہ کا دعویٰ کیا
پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال (۲۱؍ میچ کے بعد) لیگ کی تمام ۲۰؍ ٹیموں نے اپنے ۲۱۔۲۱؍ میچز مکمل کر لیے ہیں، آرسنل نے اب تک ۱۵؍ میچ جیت کر۴۹؍ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ دفاعی چیمپئن لیورپول، جو کچھ عرصہ قبل ساتویں پوزیشن پر چلی گئی تھی، اب بہتر کارکردگی کے بعد ۳۵؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں ۴۳۔۴۳؍ پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں، تاہم گول ڈفرنس کی بنیاد پر مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ ۳۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، جبکہ چیلسی ۳۱؍ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم کے لیے یہ سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے، جو ۲۱؍ میچوں میں صرف ایک فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے (۲۰؍ ویں نمبر پر) ہے۔لیگ کا اگلا اہم مرحلہ۱۴؍ جنوری سے شروع ہوگا جس میں چیلسی اور آرسنل کا بڑا ٹکراؤ متوقع ہے۔ فٹ بال ماہرین کے مطابق، آرسنل کی موجودہ فارم انہیں خطاب کی دوڑ میں سب سے مضبوط امیدوار بنا رہی ہے۔