Inquilab Logo

وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنیس پر سوال کیا

Updated: October 25, 2023, 11:39 AM IST | Agency | Karachi

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے اِپ سیٹ شکست پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرس کی فٹنیس پر سوال کیاہے۔

Wasim Akram. Photo: INN
وسیم اکرم ۔ تصویر:آئی این این

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے اِپ سیٹ شکست پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرس کی فٹنیس پر سوال کیاہے۔
 مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ افغانستان کے ہاتھوں ایسی ہار شرمناک ہے، صرف ۲؍ وکٹ گنوا کر۲۸۰؍رن تک پہنچنا بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ گیلی ہے یا نہیں ! فیلڈنگ، فٹنیس لیول کو دیکھیں ، ہم پچھلے ۳؍ ہفتوں سے چیخ رہے ہیں کہ یہ کھلاڑی۲؍ سال سے فٹنیس ٹیسٹ سے نہیں گزرے ہیں ، کھلاڑی روانہ۸؍ کلو مٹن کھاتے نظر آتے ہیں ، اگر میں ان کھلاڑیوں کے انفرادی نام لینا شروع کروں تو ان کے چہرے اُتر جائیں گے۔
  ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران فیلڈنگ معیار کو جانچنے کیلئے معیار نافذ کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ کھلاڑی ان سے نفرت کرتے تھے لیکن انہوں نے کام کیا، اب ہم اسی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں ، جہاں ہم اگر اور لیکن ہونے کی دعا کریں گے۔ سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عجلت میں فیصلے کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ میں متواتر تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK