کپتان ہیلی میتھیوز(۱۳۲؍رن) اور اسٹیفنی ٹیلر (۵۹؍رن) کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۷۴؍ رن کی ریکارڈ شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی۲۰؍ میچ کو ۷؍ وکٹوں سے جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرلی
EPAPER
Updated: October 02, 2023, 10:12 PM IST | Sydney
کپتان ہیلی میتھیوز(۱۳۲؍رن) اور اسٹیفنی ٹیلر (۵۹؍رن) کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۷۴؍ رن کی ریکارڈ شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی۲۰؍ میچ کو ۷؍ وکٹوں سے جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرلی
کپتان ہیلی میتھیوز(۱۳۲؍رن) اور اسٹیفنی ٹیلر (۵۹؍رن) کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۷۴؍ رن کی ریکارڈ شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی۲۰؍ میچ کو ۷؍ وکٹوں سے جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرلی
کپتان ہیلی میتھیوز(۱۳۲؍رن) اور اسٹیفنی ٹیلر (۵۹؍رن) کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۷۴؍ رن کی ریکارڈ شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی۲۰؍ میچ کو ۷؍ وکٹوں سے جیت کر ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کرلی۔ اس ریکارڈ کے حامل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۶؍ وکٹوں پر۲۱۲؍ رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے جیت کا ہدف ایک گیند باقی رہتے حاصل کر لیا۔ میتھیوز نے محض ۶۴؍ گیندوں پر۲۰؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے جیت کے ہدف کو کمتر ثابت کر دیا جس میں انہیں ٹیلر کا بھرپور ساتھ ملا۔ جنہوں نے ایک سرے پر ٹک کر۱۱؍ چوکے لگائے۔
پیر کو نارتھ سڈنی اوول گراؤنڈ میں رنوں کی بارش کے درمیان کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ ہیلی میتھیوز نے۱۳۲؍ رن کی شاندار اننگز کھیل کر اپنے ملک کے لیے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے ذاتی اسکور میں صرف چوکوں اور چھکوں کی مدد سے۱۱۰؍ رن بنائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ڈاٹن کے پاس تھا۔ ٹیلر اور میتھیوز نے۱۷۴؍ رن کی شراکت کرکے میتھیوز اور شاڈن نیشنک کا۱۶۴؍ رن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر۴۲۵؍ رن بنائے جو کہ اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے جب کہ ویسٹ انڈیز کی عالیہ ایلن نے ۴؍ اوورس کے اسپیل میں۵۳؍ رن دئیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ۴۴؍ رن دینے کے شاڈن نشنک کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آسٹریلیا کے ویرہم اور لیچ فیلڈ نے ۷؍ویں وکٹ کے لئے۶۶؍ رن کی شراکت کرکے سٹہیل اور بلیک ویل کے درمیان۴۸؍ رن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل ۷؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنوانے کے بعد مشکلات میں گھرے آسٹریلیا نے۷۰؍رن کی شراکت کرکے آسٹریلیا کو مضبوط سہارا فراہم کیا جبکہ بعد میں فوبی لیچ فیلڈ نے محض۱۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۵۲؍ رن بنائے جس میں ان کے ۵؍ فلک بوس چھکے بھی شامل تھے۔