ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہائی اسکورنگ مقابلے کے بعد پانچویں دن ڈرا پر ختم ہو گیا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۰۔۱؍ سے اپنے نام کر لی ہے۔
EPAPER
Updated: July 08, 2026, 6:02 PM IST | Colombo
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہائی اسکورنگ مقابلے کے بعد پانچویں دن ڈرا پر ختم ہو گیا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۰۔۱؍ سے اپنے نام کر لی ہے۔
ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہائی اسکورنگ مقابلے کے بعد پانچویں دن ڈرا پر ختم ہو گیا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ۰۔۱؍ سے اپنے نام کر لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کی یہ گزشتہ ۲۳؍ برس میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت ہے۔
A tight affair between the West Indies and Sri Lanka has seen the hosts do enough to hold onto the Sobers-Tissera Trophy at stumps on the fifth day of the second #WTC27 Test in Antigua 👏
— ICC (@ICC) July 7, 2026
Full scorecard 👉 https://t.co/uWRwZgvBIw pic.twitter.com/3tXm84XEG3
میچ کے آخری دن سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز ۹۲؍ رنز ۲؍کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور انتہائی جارحانہ انداز اپنایا۔ کپتان دھننجیا ڈی سلوا (۳۴)، سونال دنوشا (۷۱؍رن) اور ملان رتنائکے (ناٹ آؤٹ ۲۰؍رن) نے تیز رفتار اننگز کھیلیں جبکہ کامنڈو مینڈس ۴۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ : مصری کھلاڑی ریفری کے متنازع فیصلے پر برہم ہوگئے
سری لنکا کا مقصد ایک ایسا بڑا ہدف دینا تھا جسے ویسٹ انڈیز عبور نہ کر سکے اور ساتھ ہی ان کے بولرس کو میچ جیتنے کے لیے پورا وقت مل جائے۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی لائن اپ کے ساتھ انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم سری لنکا نے صبح کے سیشن میں ۷۹ء۵؍ کے رن ریٹ سے ۱۳۹؍ رنز بنا ڈالے۔ جارحانہ مزاج کی وجہ سے لنکن ٹیم کی وکٹیں تو گریں لیکن وہ ایک بڑا ہدف سیٹ کرنے میں کامیاب رہے اور دوسری اننگز۲۵۱؍ رنز ۹؍ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے ۳۰۰؍ سے زائد رنز کا ہدف دیا۔
جب ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو سری لنکن پیسرز کو پچ سے غیر معمولی باؤنس ملا، لیکن ویسٹ انڈیز کے اوپنرز جان کیمپ بیل اور برینڈن کنگ نے انتہائی نپی تلی بیٹنگ کی۔ چائے کے وقفے کے دوران دو بار ہلکی بارش نے کھیل میں خلل ڈالا، لیکن کھیل جلد ہی دوبارہ شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھئے:روہت صراف کی سیریز ’’مس میچڈ‘‘ کے آخری سیزن کی شوٹنگ شروع
کھیل کے دوران سری لنکن اسپنر پر بھات جے سوریا کی ایک گیند پر امپائر نے برینڈن کنگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا تاہم بلے باز نے ریویو لیا جس میں امپائر کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور کنگ ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری سیشن میں دونوں اوپنرز، برینڈن کنگ (ناٹ آؤٹ ۵۱؍رن) اور جان کیمپ بیل (ناٹ آؤٹ ۵۱؍) نے اپنی ففٹیاں مکمل کیں، جس کے بعد دونوں کپتانوں نے باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور میچ ڈرا ہو گیا۔