Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ میچ میں ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے جنوبی افریقہ کو۶؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: June 24, 2025, 1:27 PM IST | Agency | New Delhi

کپتان ہیلی میتھیوز (ایک وکٹ/ ناٹ آؤٹ۶۳؍رن ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۴؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر لی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کپتان ہیلی میتھیوز (ایک وکٹ/ ناٹ آؤٹ۶۳؍رن ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۴؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابر کر لی ہے۔
 اتوار کی شب کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی بلے بازی شروعات میں تو  خراب رہی اور اس کے بلے باز ویسٹ انڈیز کے  گیندبازی حملے کے خلاف کھل کر نہیں کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۱۱۳؍ رن  بنائے جس میں اینری ڈارکسن (ناٹ آؤٹ۲۱؍ رن) ، ناڈائن ڈی کلرک (۲۰؍رن)، کپتان لورا وولفارٹ (۱۶)، کارابو میسو (ناٹ آؤٹ۱۴؍رن)، تیجمن برٹس (۱۴) کی شاندار اننگز تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر اور کرشمہ رامہرک نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جے کلاکسٹن اور ہیلی میتھیوز نے  ایک ایک وکٹ  حاصل کیا۔اس کے بعد بلے بازی  کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی کیانا جوزف اور ہیلی میتھیوز نے اننگز کا  عمدہ آغاز کیا اور پہلے  وکٹ کے لیے۴۱؍ رن جوڑے۔ ۸؍ویں اوور میں آیا بونگا کھاکا نے کیانا جوزف (۱۷؍رن) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگز ڈگمگا گئی اور اس نے یکے بعد دیگرے مزید ۳؍ وکٹ گنوائے۔ ایس ہیکٹر ۳ ، شمائن کیمپ بیل ۷ ؍ اور شینیل ہنری ۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس دوران ہیلی میتھیوز ایک کنارے پر  رن  بناتی رہیں۔ انہوں نے ۵؍ویں وکٹ کے لیے جینیلیا گلاسگو کے ساتھ ۳۹؍ رن کی ناٹ آؤٹ  شراکت  کی اور۱۹ء۲؍ اوورس میں۴؍ وکٹ پر۱۱۶؍ رن بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے این ملابا نے ۲؍وکٹ حاصل کئے۔ ایم کلاس اور ایابونگا کھاکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK