ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 11, 2025, 8:09 PM IST | Dubai
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ۲۰۲۶ء سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ۲۰؍ میچ کھیلیں گی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ۳؍ میچ کھیلنا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر۵؍ میچ کی سیریز کھیل رہی ہے جبکہ ہندوستانی کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ۵؍ ٹی ۲۰؍ میچ کی ہوم سیریز کھیلے گی۔پاکستان ٹیم ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ سے قبل ۶؍ میچز کھیلے گی۔ جنوری میں ۳؍ میچز سری لنکا میں جبکہ ۳؍ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔
انگلینڈ کو سری لنکا میں ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچز جنوری میں کھیلنے ہیں اور جنوبی افریقہ ہندوستان میں سیریز کھیل رہی ہے جبکہ ۳؍ ٹی ۲۰؍ میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوب افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دسمبر جنوری میں ہندوستانی ٹیم سب سے زیادہ ۱۰؍ ٹی ۲۰؍ میچز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو۸؍ میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سے قبل ۶؍ میچز کھیلے گی۔ میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر۶؍ میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ۵؍ٹی ۲۰؍ میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ۳۔۳؍ میچ مل رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۷؍فروری سے ۸؍ مارچ تک ہندوستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:سائرہ بانو نے دلیپ کمار کو ان کے ۱۰۳؍ ویں یوم پیدائش پر یاد کیا
ٹی ۲۰؍ عالمی کپ ۲۰۲۶ء: ٹکٹوں کی فروخت شروع
اگلے سال ۷؍ فروری سے ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے مردوں کے ٹی ۲۰؍عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج جمعرات کی شام سے شروع ہو گئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت ہندوستانی وقت کے مطابق شام پونے ۷؍ بجے شروع ہو گئی۔ ٹکٹ فروخت کے پہلے مرحلے میں شائقین ہندوستان کے کچھ منتخب اسٹیڈیمز کے لیے ٹکٹ خرید سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کے دوسرے مرحلے کی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان اور سری لنکا کے ۸؍ اسٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:چین نے میکسیکو کی جانب سے درآمداتی محصولات میں اضافے کی مذمت کی
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنجوگ گپتا نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کا پہلا مرحلہ، اب تک کے سب سے زیادہ قابل رسائی اور عالمی آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد کے ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی سی سی مردوں کے ٹی ۲۰؍عالمی کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہمارا وژن واضح ہے، ہر پرستار کو، چاہے اس کا پس منظر، مقام یا مالی حیثیت کچھ بھی ہو، اسٹیڈیم میں عالمی معیار کی کرکٹ کا تجربہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔‘‘