Updated: April 07, 2026, 3:07 PM IST
| New York
ناسا کے آرٹیمس -۲؍ مشن سے وابستہ چار خلا باز اوریون خلائی جہاز میں سوار ہو کر چاند کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ ٹیم چاند کے قریب سے گزرے گی اور بغیر اترے لوٹ آئے گی۔ ۱۹۷۲ءکے بعد اس پہلے انسان بردار چاند مشن میں ایک چھوٹا سا نرم کھلونا بھی خلا بازوں کے ساتھ بھیجا گیا ہے، جو ان کی مدد کرے گا۔ اس کا نام ’’رائز‘‘ ہے۔
ناسا کے آرٹیمس -۲؍ مشن سے وابستہ چار خلا باز اوریون خلائی جہاز میں سوار ہو کر چاند کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ ٹیم چاند کے قریب سے گزرے گی اور بغیر اترے لوٹ آئے گی۔ ۱۹۷۲ءکے بعد اس پہلے انسان بردار چاند مشن میں ایک چھوٹا سا نرم کھلونا بھی خلا بازوں کے ساتھ بھیجا گیا ہے، جو ان کی مدد کرے گا۔ اس کا نام ’’رائز‘‘ ہے، جو دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے جذبات اور خوابوں کو چاند تک لے جانے والے مشن کا میسکاٹ (علامتی نشان) بھی ہے۔ آرٹیمس ۲؍ کو۲؍ اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔
درحقیقت ’’رائز‘‘ ایک زیرو گریوٹی انڈیکیٹر (بے وزنی کا اشارہ دینے والا آلہ) ہے۔ خلا باز ایسے انڈیکیٹر اپنے ساتھ اس لیے لے جاتے ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کیپسول کب خلا میں داخل ہو گیا ہے۔ جب خلائی جہاز زمین کی کششِ ثقل سے باہر نکل جاتا ہے تو یہ انڈیکیٹر ہوا میں تیرنے لگتا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اب جہاز خلا میں ہے۔ ان اشیاء کی اکثر گہری علامتی اہمیت بھی ہوتی ہے اور ان کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے۔
۲۸؍ مارچ کو آرٹیمس ۲؍ کے خلا بازوں نے ’’رائز‘‘ کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور اس کی اہمیت بیان کی۔ اس کا انتخاب۵۰؍ سے زیادہ ممالک سے موصول ہونے والی ہزاروں ڈیزائنز میں سے کیا گیا۔ ناسا کو کیلیفورنیا کے شہر ماؤنٹین ویو کے تیسری جماعت کے طالب علم لوکاس (۸؍سال) کا ڈیزائن پسند آیا۔ یہ ڈیزائن اپولو ۸؍ مشن کے مشہور ’’ارتھرائز‘‘ لمحے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جب پہلی بار خلا سے زمین کے ابھرنے کا منظر دیکھا گیا تھا۔
لوکاس کا یہ ڈیزائن ناسا کے ’’مون میسکاٹ ڈیزائن چیلنج‘‘ میں منتخب ہوا تھا۔ اس مقابلے میں ۵۰؍ سے زیادہ ممالک سے۲۶۰۰؍ سے زائد اندراجات موصول ہوئے تھے، جن میں اسکول کے بچوں کے ڈیزائن بھی شامل تھے۔ ’’رائز‘‘ کو ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر (میری لینڈ) کی تھرمل بلینکٹ لیب میں خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ بہت ہلکا اور نرم ہے تاکہ خلا میں آسانی سے تیر سکے۔
یہ بھی پڑھئے:’’چاند میرا دل‘‘ کا ٹیزر جاری: لکشیا اور اننیا پانڈے محبت کی نئی کہانی کے ساتھ نظر آرہے ہیں
اس آرٹیمس ۲؍ مشن میں چاند کا چکر لگانے کے لیے جانے والے ’’رائز‘‘ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے اندر ایک ایس ڈی کارڈ رکھا گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے لوگوں کے۵۶۴۷۸۸۹؍ نام محفوظ ہیں۔ یہ نام ’’Send Your Name with Artemis‘‘ مہم کے تحت جمع کیے گئے تھے۔ اس طرح ’’رائز‘‘ صرف ایک کھلونا نہیں بلکہ پوری انسانیت کی امید اور اتحاد کی علامت بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایل پی جی کے بعد پی این جی بھی مہنگی، آئی جی ایل نے قیمتوں میں اضافہ کیا
آرٹیمس ۲؍ مشن کے چاروں خلا باز ریڈ وائز مین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جیریمی ہینسن’’رائز‘‘ کو اپنے ساتھ چاند کے سفر پر لے گئے ہیں۔ کرسٹینا کوچ چاند کے مشن کا حصہ بننے والی پہلی خاتون ہوں گی، جبکہ گلوور چاندی مشن پر جانے والے پہلے سیاہ فام فرد ہیں۔ اپنے مشن کے دوران یہ تمام خلا باز مل کر زیادہ تابکاری والے علاقوں میں کئی تجربات انجام دیں گے، تاکہ پودوں اور انسانی صحت سے متعلق تحقیق کو آگے بڑھایا جا سکے۔