اسپین کے کارلوس الکاراز نے اپنا پہلا سنسناٹی اوپن خطاب جیت لیا۔ فائنل کے۲۳؍ منٹ بعد اٹلی کے یانک سنر کو میچ سے ریٹائرڈ ہونا پڑا۔
EPAPER
Updated: August 19, 2025, 8:07 PM IST | Cincinnati
اسپین کے کارلوس الکاراز نے اپنا پہلا سنسناٹی اوپن خطاب جیت لیا۔ فائنل کے۲۳؍ منٹ بعد اٹلی کے یانک سنر کو میچ سے ریٹائرڈ ہونا پڑا۔
منگل کو اسپین کے کارلوس الکاراز نے اپنا پہلا سنسناٹی اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل کے۲۳؍ منٹ بعد اٹلی کے یانک سنر کو میچ سے ریٹائرڈ ہونا پڑا۔ اس سیزن میں الکاراز کا یہ چھٹا ٹائٹل تھا۔ دفاعی چمپئن سنر، جو گرمی سے کافی پریشان نظرآرہے تھے، نے پہلے سیٹ میں ۰۔۵؍سے پیچھے رہنے کے بعد ڈاکٹر کو فون کیا، لیکن وہ میچ جاری نہ رکھ سکے۔
A new trophy to the cabinet 🏆@carlosalcaraz | @atptour pic.twitter.com/QYKyXXITeg
— Cincinnati Open (@CincyTennis) August 18, 2025
سنر نے میچ کے بعد کیا کہا؟
نمبر وَن رینکنگ کے کھلاڑی یانک سنر نے میچ کے بعد مداحوں سے کہاکہ `میں آپ کو مایوس کرنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کل سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں نے سوچا کہ میں رات تک بہتر ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میں نے اس سے لڑنے کی کوشش کی۔ میں ایک مختصر میچ کھیلنا چاہتا تھا۔ میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا تھا تو میں معافی چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھئیے:کوہلی کی طرح ریٹائرمنٹ لے لو،بابراعظم اورمحمد رضوان کومشورہ
سنر کی مصیبت کی پہلی نشانیاں اس وقت سامنے آئیں جب وہ اپنی سرو پر ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جو ان کا سب سے مضبوط پہلو ہے۔ تیسرے گیم میں جب یانک سنر ۰۔۴۰؍سے پیچھے تھے تو انہوں نے پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔۳۰۔۴۰؍پر ڈبل فالٹ کے بعد اطالوی کھلاڑی نے لگاتار پانچواں گیم ہارنے کے بعد اپنے سر پر آئس پیک رکھا۔ انہوں نے ڈاکٹر کو بلایا اور جلد ہی اسپین کے کارلوس الکاراز سے مصافحہ کر کے میچ ختم کردیا۔
اگر سنر یہ میچ جیت جاتے تو وہ راجر فیڈرر (۱۵۔۲۰۱۴ء)کے بعدسنسناٹی اوپن میں لگاتار ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔ وہ ہارڈ کورٹ پرمسلسل ۲۶؍ میچوں میں جیت کے ساتھ آگے تھے، یہ سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے۔
کارلوس الکاراز نےسنرکے بارے میں کیا کہا؟
کارلوس الکاراز نے کہاکہ `میں جانتا ہوں کہ آپ ان حالات سے ہمیشہ سے بہتر واپس آئیں گے۔ حقیقی چمپئن یہی کرتے ہیں۔