Updated: June 30, 2026, 9:07 AM IST
|
Agency
| Colombo
کیمار روچ (۴؍ وکٹ) اور جیڈن سیلز (۳؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی بلے بازی کو تہس نہس کرتے ہوئے انہیں ۳۲؍ اوور کے اندر محض ۱۰۱؍ رنوں پر سمیٹ کر مقابلہ اننگز اور ۲۱۷؍ رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔
کیمار روچ۔ تصویر:آئی این این
کیمار روچ (۴؍ وکٹ) اور جیڈن سیلز (۳؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی بلے بازی کو تہس نہس کرتے ہوئے انہیں ۳۲؍ اوور کے اندر محض ۱۰۱؍ رنوں پر سمیٹ کر مقابلہ اننگز اور ۲۱۷؍ رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔
سری لنکا نے دن کا آغاز ایک وکٹ پر ۱۵؍ رن سے آگے کھیلتے ہوئے کیا تھا اور ویسٹ انڈیز کو دوبارہ بلے بازی کے لئے بلانے کے لئے سری لنکا کو اب بھی ۳۰۳؍رنوں کی ضرورت تھی۔ تاہم مہمان ٹیم کیلئے دن کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ دن کے پہلے ہی اوور میں نشان مدوشکا، کیمار روچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں، صرف ۳؍ گیندوں بعد نائٹ واچ مین کسن رجیتھا، جیڈن سیلز کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔
ابتدائی جھٹکوں کے بعد کامندو مینڈس اور دنیش چندیمل کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔
چندیمل نے دباؤ کم کرنے کیلئے چند چوکے لگائے جبکہ مینڈس نے محتاط انداز اپنایا لیکن یہ حکمت عملی کامیاب نہ ہو سکی۔ ڈرنکس وقفے سے قبل شمار جوزف کی ایک گیند کو چھوڑنے کی کوشش کی لیکن وہ سیدھے اسٹمپس سے جاٹکرائی۔ اس کے بعد سری لنکن کپتان دھننجے ڈی سلوا کے پویلین لوٹنے کی باری تھی، پہلی اننگز میں سنچری لگانے والے ڈی سلوا بھی شمار کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ گئے۔
آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد سری لنکا کی شکست تقریباً یقینی ہو گئی۔ پھر روچ کی ایک گیند تیزی سے اندر کی جانب آئی اور اسٹمپس اڑادئیے جس سے کسل مینڈس آؤٹ ہوگئے۔ لنچ کے بعد کیمار روچ کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں دنیش چندیمل اور ملن رتنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنے نجی سنگ میل کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔ تجربہ کار کھلاڑی نے آخر کار یہ کارنامہ انجام دے دیا، جب انہوں نے اسیتھا فرنینڈو کو بولڈ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں ۳۰۰؍ وکٹ مکمل کئے ۔ ایسا کرنے والے وہ ویسٹ انڈیز کے صرف پانچویں گیند باز بنے۔
بعد ازاں سیلز نے ۳۲؍ویں اوور کی دوسری گیند پر آخری وکٹ لے کر سری لنکا کی دوسری اننگز کا ۱۰۱؍رنوں کے اسکور پر خاتمہ کردیا اور روسٹن چیز کی کپتانی والی میزبان ٹیم نے پہلی ٹیسٹ جیت درج کی۔ اب دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے اسی میدان پر رہیں گی جو جمعہ سے شروع ہوگا۔