Inquilab Logo Happiest Places to Work

زہریلے کیپسول کیس کا ملزم اپنے ساتھ ہوئی نا انصافیوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا: پولیس

Updated: June 30, 2026, 9:10 AM IST | Mumbai

زہریلے کیپسول تقسیم کرنے کےالزام میں گرفتارشدہ فیاض پریم جی کے تعلق سے جہاں پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ۱۵؍ ہزار لوگوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

Julus.Photo:INN
جلوس۔ تصویر:آئی این این
زہریلے کیپسول تقسیم کرنے کےالزام میں گرفتارشدہ   فیاض پریم جی کے تعلق سے جہاں پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ۱۵؍ ہزار لوگوں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا   وہیں پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اس با ت کا اعتراف کیا ہے کہ اس کے ساتھ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کا بدلہ لینے کیلئے  زہریلے کیپسول تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ 
 
 
بائیکلہ پولیس نے ملزم سے مزید پوچھ تاچھ   اور پولیس تحویل حاصل کرنے کے لئے پیر کو   اسے دو بارہ عدالت میں پیش کیا   ۔ پولیس نےملزم کے اعتراف جرم اور قتل  کے ارادے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کورٹ سے تحویل میں توسیع کی اپیل کی تھی  جسے مجسٹریٹ کورٹ نے قبول کرتے ہوئے ملزم کی پولیس تحویل میں۴؍ جولائی تک   توسیع کر دی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق دو دن کی پولیس تحویل میں کی گئی پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے یہ بھی قبول کیا ہے کہ زنک فاسفائیڈ کے مضر اثرات کی تحقیق کیلئے اے آئی ٹولز کا استعمال کیاتھا  ساتھ ہی محرم کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی  ذاتی رنجش کی وجہ سے بنائی تھی ۔ پولیس کے بقول ملزم نے بیوی کے  چھوڑ کر چلے جانے اور ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے ستائے جانے کے سبب یہ حرکت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس نے اس کے اہل خانہ کے بیانات درج کرنے کےعلاوہ ملزم اور اہل خانہ کے فون ضبط کرکے انہیں فورینسک جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔
 
 
۳۹؍ سالہ بی بی اے گریجویٹ جس نے مبینہ طور پر محرم کے جلوس کے دوران زہریلے کیپسول تقسیم کرنے کی کوشش کی تھی، نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے یہ حرکت اس لئے کی تھی کیونکہ وہ دنیا کو اپنا دشمن سمجھتا ہے۔دریں اثناءزہریلا کیپسول کھانے سےمتاثر ہونے والا شیواجی نگر گوونڈی کا رہائشی سلمان محمد اسلام سیّد کو ڈونگری کے حبیب اسپتال میں داخل کیا گیاتھا   جہاں  اس کی حالت بہتر ہے اور اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK