ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ۳؍ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍ سے وہائٹ واش کر دیا۔ تیسرے اور آخری ٹی۲۰؍ میں ہندوستان نے زمبابوے کو ۳۵؍ رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ اس کامیابی میں نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے نمایاں کردار ادا کیا۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 4:09 PM IST | Harare
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ۳؍ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍ سے وہائٹ واش کر دیا۔ تیسرے اور آخری ٹی۲۰؍ میں ہندوستان نے زمبابوے کو ۳۵؍ رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ اس کامیابی میں نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے نمایاں کردار ادا کیا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ۳؍ ٹی۲۰؍میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍ سے وہائٹ واش کر دیا۔ تیسرے اور آخری ٹی۲۰؍ میں ہندوستان نے زمبابوے کو ۳۵؍ رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ اس کامیابی میں نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے اور انہیں پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔
1️⃣5️⃣1️⃣ runs at an explosive 1️⃣9️⃣6️⃣ strike rate 💥
— BCCI (@BCCI) July 26, 2026
15-year-old Vaibhav Sooryavanshi bags the Player of the Series award 👏👏#TeamIndia | #ZIMvIND pic.twitter.com/s2czRP4iei
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ویبھو سوریہ ونشی نے کہا’’یہ میرے لیے خواب کی تعبیر جیسا لمحہ ہے۔ اپنا پہلا پلیئر آف دی میچ اورپلیئر آف دی سیریز ایوارڈ جیت کر میں بے حد خوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا’’ہرارے پہنچنے کے بعد دو سے تین دن تک ہماری تیاری بہت اچھی رہی۔ میں یہاں انڈر۱۹؍ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہوں، اس لیے اس میدان پر کھیلنا مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ کپتان، کوچ اور پوری ٹیم نے میرا بھرپور ساتھ دیا، جس پر میں بہت خوش ہوں۔
بائیں ہاتھ کے اس نوجوان بلے باز نے اپنے کھیل کے انداز پر بات کرتے ہوئے کہا’’میرا کھیل وہی ہے جو میں ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ہمیشہ کھیلتا ہوں۔ میری کوشش صرف یہ تھی کہ ٹیم کو بہترین آغاز دوں۔ تینوں میچوں میں میں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا، اور اگر اچھی شروعات ملتی تو اسے بڑی اننگز میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتا۔ پریکٹس کے دوران جو کچھ کرتا ہوں، اسی کو میچ میں دہرانے کی کوشش کرتا ہوں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے:گلوکارمکیش کے ۲؍ گیت ان کے انتقال کے ۲۱؍سال بعد منظر عام پر آئے تھے
شاندار کارکردگی
ویبھو سوریہ ونشی نے تیسرے ٹی۲۰؍میں ۴۹؍ گیندوں پر ۸۱؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔ یہ ان کے بین الاقوامی کریئر کا پہلا پلیئر آف دی میچ اعزاز تھا۔ انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں ۱۹؍ گیندوں پر۵۰؍ رنز جبکہ دوسرے میچ میں ۹؍ گیندوں پر ۲۰؍ رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:کارگل وجےدیوَس پر شہداء کو خراج عقیدت
میچ کا احوال
تیسرے ٹی۲۰؍میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۹۲؍ رنز بنائے۔ ۱۹۳؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کر سکی اور ۳۵؍ رنز سے شکست کھا گئی،ہندوستان نے تین میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز۰۔۳؍ سے اپنے نام کر لی۔