Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنا ناقابلِ فراموش لمحہ، ٹیم پر بے حد فخر ہے: سوفی

Updated: July 07, 2026, 7:09 PM IST | London

آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینیو نے ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا خطاب جیتنے کے بعد کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے اور یہ کامیابی ان تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

Sophie Molineux.Photo:X
سوفی مولینو۔ تصویر:ایکس

آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینیو نے ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا خطاب جیتنے کے بعد کہا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے اور یہ کامیابی ان تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ آئی سی سی سے خصوصی گفتگو میں ۲۸؍سالہ مولینیو نے کہا’’مجھے اپنی ٹیم پر بے حد فخر ہے۔ فائنل سے پہلے بھی مجھے اس گروپ پر پورا اعتماد تھا۔ ہم ایک دوسرے کے لیے کھیلتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۶؍ ماہ کے دوران پوری ٹیم نے سخت محنت کی اور ہر کھلاڑی نے ذمہ داری نبھائی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے اتنے شاندار ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے اور ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملا۔
فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو ۱۵۰؍ رن تک محدود رکھا، پھر ۱۸؍ویں اوور کے آغاز میں ہی ہدف حاصل کرکے ساتواں ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ خطاب اپنے نام کر لیا۔ مولینیو نے کہاکہ رن کے تعاقب کے دوران میں مسلسل دباؤ میں تھی۔ جب جیت کے لیے صرف تین رن باقی رہ گئے تب جا کر سکون ملا۔ فتح کے بعد جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’بریج مین آف انڈیا‘‘ گریش بھردواج کا ۷۶؍ برس کی عمر میں انتقال


کپتان نے کہا کہ بطور حریف کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتنے کا احساس مختلف ہوتا ہے۔ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے اور ہر لمحہ شدت سے محسوس ہوتا ہے، لیکن جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو اس کی خوشی بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔مولینیو نے ٹورنامنٹ میں شاندار گیندبازی کرتے ہوئے سات میچوں میں ۱۱؍ وکٹ حاصل کئے  اور آسٹریلیا کی سب سے کامیاب گیندباز رہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :آسٹریلوی کھلاڑی ٹیٹی ینگی نے اسلام قبول کر لیا


انہوں نے کہا کہ ٹیم نے دباؤ کے لمحات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی تھی اور یہی منصوبہ فائنل میں کامیابی کی بنیاد بنا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لارڈز کی بالکونی میں  آنجہانی  شین ورن کے مشہور انداز میں تصویر کھنچوانے کا خیال ایلس پیری کا تھا، جسے پوری ٹیم نے پسند کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK