جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولفارٹ نے شاندار سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری دلائی بلکہ آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل ایک مضبوط پیغام بھی دے دیا۔
EPAPER
Updated: April 23, 2026, 6:03 PM IST | Johansburg
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولفارٹ نے شاندار سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری دلائی بلکہ آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل ایک مضبوط پیغام بھی دے دیا۔
وولفارٹ نے محض ۵۳؍ گیندوں پر ۱۱۵؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ۴؍وکٹ ۱۹۳؍رن کے ہدف کا کامیاب تعاقب ۳ء۱۶؍ اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مکمل کرنے میں مدد دی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے سیریز میں۰۔۳؍ کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
Laura Wolvaardt puts the rest of the #T20WorldCup field on notice with another jaw-dropping knock 👏
— ICC (@ICC) April 23, 2026
More 📲 https://t.co/mxDRIXx0Qd pic.twitter.com/vdlUnt04a4
یہ وولفارٹ کی ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل میں تیسری سنچری ہے اور ان کے کیریئر کی مجموعی طور پر ۱۷؍ویں سنچری بھی، جس کے ساتھ وہ آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ اور ہندوستان کی اوپنر اسمرتی مندھانا کے ساتھ خواتین کے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۱۴؍ چوکے اور۵؍چھکے لگائے اور صرف ۴۷؍ گیندوں پر سنچری مکمل کر کے خواتین ٹی۲۰؍ کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں مشترکہ چوتھا مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے:کیا کالکی ۲؍کا نام بدل جائے گا؟ انٹرول ایپیسوڈ کے لیے شاندار سیٹ تیار
وولفارٹ نے سونے لوس کے ساتھ مل کر ۱۸۳؍ رنز کی شراکت قائم کی، جس نے ہدف کے تعاقب کو آسان بنا دیا۔ پاور پلے میں دونوں اوپنرز نے ۷۲؍ رنز بنائے، جو جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور ہے۔ وولفارٹ نے اپنی پارٹنر سونے لوس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے پرسکون رہتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کی طاقت پر اعتماد رکھا۔
یہ بھی پڑھئے:حج کے دوران ہزاروں پروازیں اور عازمین کو سہولیات میسر
اس سے قبل ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت کور (۶۶؍رن) اور شیفالی ورما (۶۴؍رن) نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے۱۹۲؍ رنز کا مضبوط مجموعہ اسکور کیا، لیکن جنوبی افریقہ کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے یہ ناکافی ثابت ہوا۔سیریز کا اگلا میچ ہفتہ کو وانڈررز میں جبکہ آخری میچ پیر کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔ وولفارٹ نے کہا کہ ٹیم اس وقت بہترین فارم میں ہے اور وہ ورلڈ کپ سے قبل اسی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔