کپتان نیٹ شیور-برنٹ (۱۱۷؍ رن اور ۲؍ وکٹ) اور سوفی ایکل اسٹون (۴؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے سنیچر کی رات کو خواتین ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو ۸۹؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: October 12, 2025, 4:25 PM IST | Colombo
کپتان نیٹ شیور-برنٹ (۱۱۷؍ رن اور ۲؍ وکٹ) اور سوفی ایکل اسٹون (۴؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے سنیچر کی رات کو خواتین ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو ۸۹؍ رن سے شکست دے دی۔
کپتان نیٹ شیور-برنٹ (۱۱۷؍ رن اور ۲؍ وکٹ) اور سوفی ایکل اسٹون (۴؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے سنیچر کی رات کو خواتین ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کو ۸۹؍ رن سے شکست دے دی۔ نیٹ شیور-برنٹ کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
۲۵۳؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے میدان پر اُترنے والی سری لنکائی ٹیم کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی۔ ٹیم کی کپتان چماری اٹاپٹو زخمی ہونے کی وجہ سے ابتدائی طور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئی تھیں، تاہم بعد میں بیٹنگ کے لیے واپس آئیں لیکن سوفی ایکل اسٹون نے انہیں صرف۱۵؍ رنز پر بولڈ کر دیا۔ دیگر بلے بازوں میں وشمی گُنارتنے ۱۰، ہسینی پریرا ۳۵، ہرشیتا سماراوکرما۳۳، کویشا دلہاری۴، انوشکا سنجیونی ۱۰، دیوومی وہنگا ۳، نیلاکشی ڈی سلوا ۲۳؍ اور سوگندھیکا کمار۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
Nat Sciver-Brunt leads the list of most 💯 in ICC Cricket World Cups👑
— ICC (@ICC) October 12, 2025
Watch the highlights here 📺 https://t.co/hYij090wb6 pic.twitter.com/XJ5YhI6Zkq
۴۶؍ویںاوور کی چوتھی گیند پر لنسی اسمتھ نے ادیشیکا پربودھنی کو صفر پر آؤٹ کیا، جس کے ساتھ ہی سری لنکا کی اننگز۱۶۴؍ رنز پر ختم ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکل اسٹون نے خطرناک گیندبازی کرتے ہوئے ۱۰؍ اوورز میں۱۷؍ رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ کپتان نیٹ شیور-برنٹ اور شارلوٹ ڈین نے دو، دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ایلس کیپسی اور ادیشیکا پربودھنی نے ایک، ایک وکٹ لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ سری لنکا کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل کپتان نیٹ شیوَر برنٹ کی شاندار سنچری (۱۱۷؍رن) کی بدولت انگلینڈ نے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کے مقابلے میں سری لنکا کے خلاف ہفتے کو مقررہ۵۰؍ اوورز میں ۹؍وکٹ پر۲۵۳؍ رن بنا کر مضبوط پوزیشن حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے اس بار ایک بڑا اسکور کھڑا کیا اور اس کا زیادہ تر سہرا شیوَر برنٹ کے سر گیا جنہوں نے۱۱۷؍ گیندوں پر۹؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد انگلش ٹیم نے پاور پلے میں تیز شروعات کی لیکن ۲؍ ابتدائی وکٹ کے نقصان کے بعد ان کی رفتار سست پڑ گئی۔ تاہم شیوَر برنٹ نے کریز پر ڈٹے رہ کر اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو ایک قابلِ دفاع ہدف تک پہنچایا۔
انہوں نے کپتان ہیتھر نائٹ کے ساتھ۶۰؍ رن کی شراکت داری قائم کی اور بعد میں کئی مختصر لیکن قیمتی پارٹنرشپ بھی کیں۔ وہ پوری اننگز کے دوران وکٹ پر موجود رہیں اور اختتامی اوورز میں رن ریٹ تیز کرتے ہوئے اپنی پانچویں ورلڈ کپ سنچری اور مجموعی طور پر دسویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔ ۳؍ رن کے اسکور پر پربودھنی نے ان کا ایک آسان کیچ چھوڑا، جس کا نقصان سری لنکائی ٹیم کو آخر تک اٹھانا پڑا۔ دیگر بلے بازوں میں ٹیمی بیومونٹ (۳۲)، ہیتھر نائٹ (۲۹) اور شارلٹ ڈین (۱۹) نے معمولی تعاون دیا، مگر شیوَر برنٹ کی شان دار اننگز متاثر کن رہی۔ سری لنکائی گیندبازوں میں رنویرا سب سے کامیاب رہیں، جنہوں نے ۳۳؍ رن دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے۔