لنسی اسمتھ (۳؍ وکٹ)، سوفی ایکلسٹن، نیٹ اسکیور برنٹ، اور شارلٹ ڈین (۲۔۲؍ وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کے بعد ایمی جونز (۴۰؍ ناٹ آؤٹ) اور ٹمی بیومونٹ (۲۱؍ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو ۲۱۵؍ گیندیں باقی رہتے ۱۰؍وکٹوں سے روند ڈالا۔
EPAPER
Updated: October 04, 2025, 11:57 AM IST | Agency | Guwahati
لنسی اسمتھ (۳؍ وکٹ)، سوفی ایکلسٹن، نیٹ اسکیور برنٹ، اور شارلٹ ڈین (۲۔۲؍ وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کے بعد ایمی جونز (۴۰؍ ناٹ آؤٹ) اور ٹمی بیومونٹ (۲۱؍ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو ۲۱۵؍ گیندیں باقی رہتے ۱۰؍وکٹوں سے روند ڈالا۔
لنسی اسمتھ (۳؍ وکٹ)، سوفی ایکلسٹن، نیٹ اسکیور برنٹ، اور شارلٹ ڈین (۲۔۲؍ وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کے بعد ایمی جونز (۴۰؍ ناٹ آؤٹ) اور ٹمی بیومونٹ (۲۱؍ناٹ آؤٹ) کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو ۲۱۵؍ گیندیں باقی رہتے ۱۰؍وکٹوں سے روند ڈالا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ایمی جونز اور ٹمی بیومونٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۱۴ء۱؍ اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے ۷۳؍رن بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ۷؍ رنوں کے عوض ۴؍ وکٹیں لینے والی لنسی اسمتھ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی گیندبازوں نے جنوبی افریقہ کو ۶۹؍رنوں پر ڈھیر کردیا تھا۔انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے خلاف جدوجہد کی۔ جنوبی افریقہ نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینالو جفتا نے سب سے زیادہ ۳۶؍گیندوں پر ۲۲؍رن بنائے جس میں ۳؍ چوکے شامل تھے۔ باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
انگلینڈ نے نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو ۲۰ء۴؍ اوور میں ۶۹؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ خواتین کے ورلڈ کپ میں یہ جنوبی افریقہ کا دوسرا کم ترین ا سکور ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں ان کا پچھلا دوسرا کم ترین اسکور بھی انگلینڈ کے خلاف تھا جو انہوں نے ۲۰۱۳ءمیں کٹک میں بنایا تھا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں کم اوورز میں آؤٹ ہونے والی واحد ٹیم پاکستان ہے جس نے ۱۹۹۷ءمیں حیدرآباد میں آسٹریلیا کے خلاف ۱۳ء؍اوور میں صرف ۲۷؍ رن بنائے تھے۔