Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ خطاب کیلئے معرکہ آرائی

Updated: June 11, 2025, 12:24 PM IST | Agency | London

جنوبی افریقہ کے پاس پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ جیتنے کا موقع۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسری بار خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہے گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس اسٹار کھلاڑیوں کی فوج۔

Pat Cummins and Temba Bauma. Photo: INN
پیٹ کمنس اور ٹیمبا باؤما۔ تصویر: آئی این این

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ  چمپئن  شپ۲۰۲۵ء کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان بدھ سے  لندن کے تاریخ میدان لارڈس اسٹیڈیم پر شروع ہوگا۔ اس میچ میں جہاں پیٹ کمنس آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے وہیں جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی ٹیمبا باؤما کو سونپی گئی ہے۔ دونوں کی نظریں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ ٹرافی جیتنے پر ہوں گی۔ 
یہ آئی سی سی ڈبلیو ٹی سی فائنل کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو کل انعامی رقم کے طور پر ۶ء۳؍ ملین ڈالر ملیں گے۔ یہ انعامی رقم گزشتہ ۲؍ ایڈیشنز۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۳ء سے بہت زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے دو ایڈیشنوں میں کل انعامی رقم۶ء۱؍ ملین ڈالرس تھی۔  ساتھ ہی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو۱۶ء۲؍  ملین ڈالرس ملیں گے۔  واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اب تک صرف ایک آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس نے ۱۹۹۸ء میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جیتا تھا جبکہ متعدد مواقع پر وہ ٹرافی کے نہایت قریب پہنچ کر ناکام ہو گیا۔ اس لئے اس کے پاس آئی سی سی کا اہم ٹورنامنٹ جیتنے کا سنہرا موقع رہے گا۔  
 دوسری جانب آسٹریلیا۲۰۲۳ء میں ورلڈ ٹیسٹ  چمپئن شپ جیتنے کے علاوہ ۶؍ مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ، دو بار چمپئن  ٹرافی اور ایک بار ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اپنے نام کرچکا ہے۔  باؤما نے لارڈس پر بدھ سے شروع ہونے والے فائنل سے قبل کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ تاہم۳۵؍ سالہ باؤما پرعزم ہیں کہ ان کی ٹیم کینگروز سے مرعوب نہیں ہوگی۔  ہمارے لئے اصل چیز اپنی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ ہمیں یہ موقع تحفے میں نہیں ملا، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارے نزدیک ہار جیت کے امکانات برابر ہیں۔جنوبی افریقہ کی اس ٹیم میں تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم غیر جانبدار مقام پر کھیلے جانے والے اس میچ کو جیت کر’ `چوکز‘ کے داغ سے چھٹکارا پانا چاہے گی۔ ٹیم نے ڈبلیو ٹی سی کے ۲۵۔۲۰۲۳ء ​سائیکل میں سب سے زیادہ ۳۰؍ کھلاڑیوں کا استعمال کیا۔ ان میں سے زیادہ تر کھلاڑی صحیح وقت پر رن بنانے یا وکٹیں لینے والے ثابت ہوئے۔ آسٹریلیائی ٹیم کے پاس ہندوستان کے خلاف گزشتہ   ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کھیلنے والے ۱۱؍ کھلاڑیوں میں سے ڈیوڈ وارنر کے علاوہ باقی ۱۰؍کھلاڑی موجود ہیں۔لارڈس کے میدان پر دونوں ٹیموں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ 

آسٹریلیا نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کیلئے الیون کا اعلان کر دیا
آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نے بدھ سے لارڈس پر شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے لئے منگل کو اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔ منگل کو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس نے میڈیا کے سامنے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔ سابق نمبر ون رینکنگ ٹیسٹ بلے باز مارنس لبوشین  اور عثمان خواجہ ٹیم میں اوپننگ جوڑی کی شکل میں کھیلیں گے۔ بولنگ میں جوش ہیزل ووڈ کو بائیں ہاتھ کے بولر مشیل اسٹارک اور کمنس کے ساتھ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹھ کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ بیو ویبسٹر نے پلیئنگ الیون میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ انہیں ٹیم میں میڈیم تیز گیند باز اور اسپنر کےمتبادل  کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔  ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم: عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، پیٹ کمنس (کپتان)، مشیل اسٹارک، ناتھن لاین اور جوش ہیزل ووڈ۔ 

باؤما نے ڈبلیو ٹی سی فائنل ۲۰۲۵ء کے لیے جنوبی افریقہ الیون کا اعلان کیا
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔ پلیئنگ الیون کے انتخاب کے بارے میں منگل کو  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باؤما نے کہا کہ کیشو مہاراج واحد فل ٹائم اسپنر ہیں۔ وہ لونگی اینگیڈی، کگیسو ربادا، مارکو جینسن کے ساتھ اس بولنگ  لائن اپ میں بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف زبردست فارم میں موجود ڈین پیٹرسن (پاتو) بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لونگی کا ریکارڈ بھی بہتر ہے، وہ پاتو سے کم نہیں۔ ان کے پاس تجربہ ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے جنوبی افریقہ کی الیون درج ذیل ہے:- ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹیمبا باؤما (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لون۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK