Inquilab Logo

ڈبلیو پی ایل نیلامی: کاشوی گوتم سب سے مہنگی ان کیپڈ کھلاڑی

Updated: December 10, 2023, 11:24 AM IST | Agency | Mumbai

خواتین کے کرکٹ میں کاشوی نے انڈر۱۹؍ ایک روزہ میچ میں چنڈی گڑھ کیلئے ہیٹ ٹرک لی تھی۔

 Kashvee Gautam. Photo: INN
کاشوی گوتم۔ تصویر: آئی این این

کاشوی گوتم سنیچر کو یہاں ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) نیلامی میں گجرات جائنٹس سے۲؍کروڑ روپے کی کمائی کر کے ورندا دنیش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ڈبلیو پی ایل کی سب سے مہنگی ان کیپڈ کھلاڑی بن گئیں۔
 خواتین کی کرکٹ میں کاشوی نے اروناچل پردیش کے خلاف انڈر۱۹؍ ایک روزہ میچ میں چنڈی گڑھ کیلئے ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ انہوں نے اس سال ویمنز سینئر ٹی۲۰؍ ٹرافی میں بھی اپنا دبدبہ برقرار رکھا، ۷؍ میچوں میں ۴ء۱۴؍ رن فی اوور کی اکانومی ریٹ سے۱۲؍ وکٹ لئے۔ چنڈی گڑھ کی اسٹار نے ہانگ کانگ اے سی سی ایمرجنگ ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کے ساتھ بھی خود کو آزمایا۔دو دیگر فرنچائزیز کے ساتھ سخت بولی لگانے کے بعد، ورندا کو یوپی واریئرس نے۱ء۳؍ کروڑ روپے کی ریکارڈ بولی پر خریدا۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات جائنٹس نے ورندا کیلئے بولی لگانے کی جنگ شروع کی لیکن بولی کی قیمت۸۰؍ لاکھ روپے سے زیادہ ہونے کے بعد یوپی واریئرس میدان میں آگئے۔ آر سی بی نے خود کو بولی سے دستبردار کر لیا، جس سے یوپی واریئرس نے۲۲؍ سالہ ورندا کو۱ء۳؍ کروڑ روپے میں خریدنے کا راستہ ہموار کیا۔
 ورندا دنیش گزشتہ ۲؍برسوں میں خواتین کی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں ۔ اتفاق سے انہیں فاسٹ بولر ایس یشاشری کے زخمی ہونے کے بعد موقع ملا تھا۔ ورندا انڈر۲۳؍ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے۲۹؍ گیندوں میں ۳۶؍ رن بنائے، جس سے انڈیا ایمرجنگ ٹیم کو۱۲۷؍ رن بنانے میں مدد ملی۔ خیال رہے کہ مسکان ملک کی کٹ وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں یہ میچ ملا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK