Inquilab Logo

پہلوان نرملا دیوی ریٹائرمنٹ کی عمر میں قومی چمپئن بن گئیں

Updated: February 09, 2024, 11:02 AM IST | Agency | New Delhi

جس عمر میں کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا سوچتے ہیں، خاتون پہلوان نرملا دیوی نے حال ہی میں جے پور میں ختم ہونے والی نیشنل سینئر ریسلنگ چمپئن شپ میں چمپئن بن کر ایک مثال قائم کی ہے۔

Wrestler Nirmala Devi. Photo: INN
نرملا دیوی ۔ تصویر : آئی این این

جس عمر میں کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا سوچتے ہیں، خاتون پہلوان نرملا دیوی نے حال ہی میں جے پور میں ختم ہونے والی نیشنل سینئر ریسلنگ چمپئن شپ میں چمپئن بن کر ایک مثال قائم کی ہے۔ نرملا نے دکھایا کہ اگر آپ میں کھیلوں کیلئے جوش اور جذبہ ہے تو آپ عمر کو مات دے سکتے ہیں۔ ہریانہ کے حصار کی رہنے والی نرملا اب اس سال پیرس اولمپک گیمز کیلئے کوٹہ حاصل کرنے اور وہاں تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتی ہیں۔ اس کیلئے وہ دل و جان سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 
۲۳؍ سالہ ریسلر کو فائنل میں شکست ہوئی 
خیال کیا جاتا ہے کہ نوجوان پہلوان کشتی میں زیادہ طاقت رکھتے ہیں لیکن اپنے تجربے کی بنیاد پر نرملا نے فائنل میں ۲۳؍ سالہ نیلم کو زیر کیا۔ نرملا نے نوجوان پہلوان کو شکست دی اور۵۰؍ کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنا دبدبہ قائم کیا۔ 
انجری کی وجہ سے کریئر میں اتار چڑھاؤ آئے
نیشنل چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نرملا بہت خوش ہیں اوروہ بلند حوصلہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے میرا کریئر بہت متاثر ہوا اور مجھے بہت اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ اس لئے میں اب بھی کھیلتا ہوں اور میں نے یہاں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ میں نے واپسی کیلئے دن میں ۱۲۔ ۱۲؍ گھنٹے ٹریننگ کی ہے۔ ان کی محنت کی وجہ سے وہ مسلسل کامیاب ہورہی ہیں۔ 
خواب کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں 
ہریانہ پولیس میں کام کرنے والی نرملا نے کہا کہ وہ۲۰۔ ۲۲؍ سال سے ریسلنگ میں ہیں لیکن یہ ان کی بدقسمتی تھی کہ وہ کبھی بھی اولمپک گیمز میں حصہ نہیں لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ میں اس عمر میں بھی کہاں سے تحریک لے رہی ہوں ؟ میں کہوں گی کہ میرا خواب اولمپک گیمز میں کھیلنا ہے اور اسے پورا کرنے کیلئے میں آج بھی دن رات محنت کر رہی ہوں۔ 
 ہندوستان کو صرف ایک کوٹہ ملا ہے 
 ہندوستانی خاتون پہلوان اب اس سال پیرس اولمپک گیمز کیلئے آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ابھی اولمپکس کیلئے جولائی تک کا وقت ہے۔ ہندوستان کا واحد اولمپک کوٹہ انہالٹ پنگھل نے حاصل کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK