• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یشیتا نے کشتی میں طلائی تمغہ جیتا، ہندوستان کو ٹیبل ٹینس میں ۲؍ کانسے کے تمغے

Updated: October 30, 2025, 4:04 PM IST | Agency | Manama, Bahrain

پہلوان یشیتا رانا نے لڑکیوں کے فری اسٹائل ریسلنگ۶۱؍ کلوگرام زمرے میں ایک سنسنی خیز فائنل جیت کر ایشیائی یوتھ گیمز میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور طلائی تمغہ کا اضافہ کیا۔

Wrestler Yashita Rana. Photo: INN
ریسلر یشیتا رانا۔ تصویر: آئی این این
پہلوان یشیتا رانا نے لڑکیوں کے فری اسٹائل ریسلنگ۶۱؍ کلوگرام زمرے میں ایک سنسنی خیز فائنل جیت کر ایشیائی یوتھ گیمز میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور طلائی تمغہ کا اضافہ کیا۔ نوجوان پہلوان نے فائنل میں سست آغاز پر قابو پا کر قزاخستان کے زیدر مکات کو۵-۵؍سے شکست دے کر ایشین یوتھ گیمز میں ہندوستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل جیتا۔ ویٹ لفٹر پریت اسمیتا بھوئی کے پہلے گولڈ میڈل کے بعد یہ مقابلے میں ہندوستان کا دوسرا طلائی تمغہ تھا۔ ہندوستان کے بقیہ دو سونے کے تمغے مردوں اور خواتین کی کبڈی ٹیموں نے جیتے۔ سنڈریلا داس اور سارتھک آریہ کی سیمی فائنل میں مایوس کن شکست کے بعد، ہندوستان نے مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس مقابلے میں کانسے کے دو تمغے بھی جیتے۔ بحرین کے نمائشی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے تانگ یرین اور ہو یی کے خلاف اپنے میچ میں سنڈریلا داس اور سارتھک آریہ نے پہلے ۲؍ گیمز جیت کر مضبوط آغاز کیا۔ 
تاہم، چینی جوڑی نے واپسی کی اور سنڈریلا داس اور سارتھک آریہ کو۲-۳؍ (۵-۱۱؍ ،۹-۱۱؍ ۹-۱۱؍،۱۱-۸؍اور۹-۱۱؍) سے شکست دے کر فائنل میں جانے کیلئے اگلے تین گیمز جیتے۔ باکسنگ میں، ہندوستان کے اننت دیش مکھ نے لڑکوں کے ۶۶؍ کلوگرام کے سیمی فائنل میں قزاخستان کے دانیال شالکربے  سے۰-۵؍ سے ہار کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ تاہم ۶؍ہندوستانی باکسر اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے جیت کر فائنل میں پہنچ گئے۔ لڑکیوں کے زمرے میں خوشی چند ( ۴۶؍ کلوگرام )، چندریکا پجاری (۵۴ ؍ کلوگرام)، ہرنور کور (۶۶؍ کلوگرام)، انشیکا(۸۰؍کلوگرام) اور آہانا شرما(۵۰؍ کلوگرام) کل گولڈ میڈل کیلئے مقابلہ کریں گی۔ 
لڑکوں کے باکسنگ مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والے لنچنبا سنگھ موئبنگ کھونگبام (۵۰؍ کلوگرام) واحد ہندوستانی تھے ۔ منگل کے نتائج کے ساتھ، ایشیائی یوتھ گیمز میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد۲۷؍ تک پہنچ گئی،جس میں ۴؍ طلائی،۱۰؍ چاندی اور۱۳؍ کانسے کے شامل ہیں۔اگرچہ ہندوستان نے پیر کو اپنے تمغوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا ۔ تیراک دھیندھی ڈیسنگھو  نے ۴۰۰؍میٹر فری اسٹائل میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ لڑکیوں کے فائنل میں پانچویں نمبر پر رہنے  کیلئے۲۱ء۸۶:۴؍ سیکنڈ کا وقت طے کیا۔ اس نے۲۴ء۶۰:۴ ؍سیکنڈ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا۔
اسکواش:اناہت سنگھ نے ٹن گلس کو شکست دے کرکنیڈا  ویمنس اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی
نوجوان اسکواش کھلاڑی ا ناہت سنگھ 
ہندوستان کی ۱۷؍سالہ اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ نےکنیڈا ویمنس اوپن ۲۰۲۵ء کے کوارٹر فائنل میں بلجیم کی عالمی نمبر۷؍، ٹن گلس کو شکست دے کر اپنے کریئر کی سب سے بڑی جیت حاصل کی اور ساتھ  میں ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں بھی قدم رکھا ۔ منگل کو بروک فیلڈ پلیس میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں۴۳؍ویں نمبر پر موجود اناہت سنگھ نے دفاعی پی ایس اے چمپئن گلس کو۳۶؍ منٹ کے مقابلے میں ۰-۳؍(۱۰-۱۲؍،۹-۱۱؍۹-۱۱؍) سے شکست دے کر سلور سطح کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل اتوار کو اناہت سنگھ نے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ۲۰؍ کھلاڑی کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے عالمی نمبر۲۰؍ فرانس کی میلیسا الویس کو۱-۳؍ سے شکست دی تھی  ۔میچ کے بعد ہندوستانی اسکواش کھلاڑی نے کہا’’ میں بہت پرجوش ہوں، اور وہ (ٹن گلس) ٹاپ۱۰؍کھلاڑی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے ٹاپ۱۰؍کھلاڑی کو شکست دی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’میں اس ہفتے جس طرح سے کھیل رہی ہوں اس سے بہت خوش ہوں اور میں آج صبح اپنے کوچ سے بات کر رہی تھی،انہو ںنے کہا کہ میں اسی طرح کھیلتی رہی تو کسی کو بھی ہرا سکتی ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK