• Sat, 27 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ہندوستانی کرکٹ کے ۵؍ یادگار لمحات

Updated: December 27, 2025, 2:09 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء ہندوستانی کرکٹ کیلئے نہایت یادگار سال ثابت ہوا۔ اس دوران کئی تاریخی فتوحات اور ناقابلِ فراموش لمحات دیکھنے کو ملے۔ جانئے ان میں سے ۵؍ اہم لمحات کے بارے میں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

چیمپئن ٹرافی
ہندوستانی ٹیم نے ایک بھی میچ ہارے بغیر چیمپئن ٹرافی جیتی۔ یہ ٹورنامنٹ روہت شرما کی ون ڈے کپتانی سے دستبرداری کی وجہ سے بھی یادگار رہا۔

ایشیا کپ
ہندوستان نے ایشیا کپ میں پاکستان کو تین بار شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز
روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے بعد شبھمن گل کی قیادت میں ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز ڈرا کر کے نئے دور کا شاندار آغاز کیا۔

خواتین او ڈی آئی ورلڈ کپ
ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلی بار او ڈی آئی ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

نابینا خواتین ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ
سری لنکا میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے ایک بھی میچ ہارے بغیر نیپال کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK